ایک سیاست سے لتھڑی ہوئی غزل،'' حکم مجرم جو کرے، قوم کا ہونا کیا ہے؟''

حکم مجرم جو کرے، قوم کا ہونا کیا ہے؟
منتخب خود ہی کیا، آج یہ رونا کیا ہے؟
گندگی یہ وہ نہیں، آنکھ کے آنسو دھو لیں
پاک ہونا ہی نہیں، چھوڑ دے، دھونا کیا ہے
کیا ڈرائیں گے وہ اس قوم کو اب کھونے سے؟
جس نے پایا ہی نہیں، ایسے میں کھونا کیا ہے؟
بیج نفرت کے جو بوئے تھے کبھی پرکھوں نے
یہ زمیں راکھ ہوئی، راکھ میں بونا کیا ہے؟
نیند لکھی ہے جو قسمت نے ہمارے بھاگوں
جاگنے دو نہ ہمیں دار پہ سونا کیا ہے؟
ایک امید نظر آئی ہے عمراں تجھ میں
جانتے اب بھی نہیں بعد میں ہونا کیا ہے؟
سامنے ہو گا اُسی وقت کہ جب آئے گا
اوڑھنا کیا ہے، مقدر میں بچھونا کیا ہے؟
اک دعا ہے جو ترے پاس کیے جا اظہر
زندگی کھیل ہے اب اور کھلونا کیا ہے؟
 
ایک تبدیلی
راج مجرم کا ہو، پھرقوم کا ہونا کیا ہے؟
منتخب خود ہی کیا، آج یہ رونا کیا ہے؟
گندگی یہ وہ نہیں، آنکھ کے آنسو دھو لیں
پاک ہونا ہی نہیں، چھوڑ دے، دھونا کیا ہے
کیا ڈرائیں گے وہ اس قوم کو اب کھونے سے؟
جس نے پایا ہی نہیں، ایسے میں کھونا کیا ہے؟
بیج نفرت کے جو بوئے تھے کبھی پرکھوں نے
یہ زمیں راکھ ہوئی، راکھ میں بونا کیا ہے؟
نیند لکھی ہے جو قسمت نے ہمارے بھاگوں
جاگنے دو نہ ہمیں دار پہ سونا کیا ہے؟
ایک امید نظر آئی ہے عمراں تجھ میں
جانتے اب بھی نہیں بعد میں ہونا کیا ہے؟
سامنے ہو گا اُسی وقت کہ جب آئے گا
اوڑھنا کیا ہے، مقدر میں بچھونا کیا ہے؟
اک دعا ہے جو ترے پاس کیے جا اظہر
زندگی کھیل ہے اب اور کھلونا کیا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
لو یہ بھی نمٹ گئی ہے:

راج مجرم کا ہو، پھرقوم کا ہونا کیا ہے؟
منتخب خود ہی کیا، آج یہ رونا کیا ہے؟
//درست

گندگی یہ وہ نہیں، آنکھ کے آنسو دھو لیں
پاک ہونا ہی نہیں، چھوڑ دے، دھونا کیا ہے
//شعر واضح نہیں۔

کیا ڈرائیں گے وہ اس قوم کو اب کھونے سے؟
جس نے پایا ہی نہیں، ایسے میں کھونا کیا ہے؟
// کیا کھونا ہے؟ یہ بھی تو واضح کر دو۔

بیج نفرت کے جو بوئے تھے کبھی پرکھوں نے
یہ زمیں راکھ ہوئی، راکھ میں بونا کیا ہے؟
//زمیں راکھ کیوں ہوئی؟ نفرت کے بیجوں سے؟ راکھ کی جگہ بنجر ہونے کی بات بہتر ہے۔کھیتی باڑی کی باتوں میں انہی کی زبان میں کہنا پسند کرتا ہوں میں۔ اس لئے میں نے بھی ایک جگہ ’اوسر‘ استعمال کیا ہے جو یو پی کے کسان بولتے ہیں۔

نیند لکھی ہے جو قسمت نے ہمارے بھاگوں
جاگنے دو نہ ہمیں دار پہ سونا کیا ہے؟
//یہ بھی واضح نہیں۔

ایک امید نظر آئی ہے عمراں تجھ میں
جانتے اب بھی نہیں بعد میں ہونا کیا ہے؟
//عمراں؟ کیا عمران خان سے مراد ہے جو سیاست میں اترے ہوئے ہیں آج کل؟
دونوں مصرعوں میں تعلق سمجھ میں نہیں آیا۔

سامنے ہو گا اُسی وقت کہ جب آئے گا
اوڑھنا کیا ہے، مقدر میں بچھونا کیا ہے؟
//درست

اک دعا ہے جو ترے پاس کیے جا اظہر
زندگی کھیل ہے اب اور کھلونا کیا ہے؟
//کھلونا کیا ہے؟ کیا یہ مراد ہے کہ دعا کھلونا ہے جس سے زندگی کا کھیل کھیلنا ہے؟ بات واضح نہیں۔ اگر درست سمجھا ہوں تو اس کو یوں کہو
اپنے پاس اس کے سوا اور کھلونا کیا ہے؟
 
حکم مجرم جو کرے، قوم کا ہونا کیا ہے؟
منتخب خود ہی کیا، آج یہ رونا کیا ہے؟
گندگی ہے وہ سیاست، جو کبھی پاک نہ ہو
رائگاں ہے جو دھلے، چھوڑ دے، دھونا کیا ہے
کیا ڈرائیں گے وہ اس قوم کو اب کھونے سے؟
جس نے پاے ہی نہیں خواب تو کھونا کیا ہے؟
بیج نفرت کے جو بوئے تھے کبھی پرکھوں نے
اُن سے بنجر ہے زمیں آج تو بونا کیا ہے؟
بھاگ سوئے ہی رہے ہیں یہ ہمارے کب سے
جاگنے دو نہ ہمیں جسم کا سونا کیا ہے؟
ایک امید نظر آئی ہے عمراں تجھ میں
ٹوٹ جائے گی تو پھر بعد میں ہونا کیا ہے؟
سامنے ہو گا اُسی وقت کہ جب آئے گا
اوڑھنا کیا ہے، مقدر میں بچھونا کیا ہے؟
جھیلنا ہے تو اسے کھیل سمجھ لےاظہر
زندگی کھیل تو ہے، اور کھلونا کیا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
تمہارے ساتھ یہ مشکل ہے کہ تم کچھ اصلاح قبول کرتے ہو، کچھ نہیں کرتے ہو، کچھ اشعار کا اضافہ کرتے ہو، اور یہ مجھ پر اور دوسرے قارئین پر چھوڑ دیتے ہو کہ کیا کیا تبدیلیاں ہیں۔ میرے مشورے پر باقاعدہ اپنے کومنٹ دے دیا کرو، جہاں متفق نہیں ہو، وہاں وجوہات بیان کرو، اور جو نئے اشعار ہوں ان کو الگ سے لکھو۔ تو زیادہ درست ہو۔ یہاں میں کچھ سرسری دیکھتا ہوں، ممکن ہے کہ کسی بلنڈر کو بھی چھوڑ جاؤں، اور تم اس کو اصلاح شدہ سمجھ کر ہر جگہ پیش کرتے رہو۔
 
معذرت قبول کیجیے گا اُستاد محترم تبدیلیوں کو سرخ کرنا بھول گیا، اصلاح میں من و عن آپ کے احکامات کی روشنی میں تبدیلیاں کی ہیں

حکم مجرم جو کرے، قوم کا ہونا کیا ہے؟
منتخب خود ہی کیا، آج یہ رونا کیا ہے؟
گندگی ہے وہ سیاست، جو کبھی پاک نہ ہو
رائگاں ہے جو دھلے، چھوڑ دے، دھونا کیا ہے
کیا ڈرائیں گے وہ اس قوم کو اب کھونے سے؟
جس نے پاے ہی نہیں خواب تو کھونا کیا ہے؟
بیج نفرت کے جو بوئے تھے کبھی پرکھوں نے
اُن سے بنجر ہے زمیں آج تو بونا کیا ہے؟
بھاگ سوئے ہی رہے ہیں یہ ہمارے کب سے
جاگنے دو نہ ہمیں جسم کا سونا کیا ہے؟
ایک امید نظر آئی ہے عمراں تجھ میں
ٹوٹ جائے گی تو پھر بعد میں ہونا کیا ہے؟
سامنے ہو گا اُسی وقت کہ جب آئے گا
اوڑھنا کیا ہے، مقدر میں بچھونا کیا ہے؟
جھیلنا ہے تو اسے کھیل سمجھ لےاظہر
زندگی کھیل تو ہے، اور کھلونا کیا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
میں نے کچھ سوال بھی پوچھے تھے، مثلاً مفہوم پوچھا تھا۔ لیکن تم نے سرخ تو کر دئے ہیں اشعار ، لیکن یہ اصلاح شدہ مصرعے نہیں ہیں۔ جو قبول کرو، ان کو بھلے ہی رہنے دو، لیکن جہاں میں نے کوئی مصرع بدلنے کا مشوہ نہ دیا ہو۔ ان کو سرخ کیا کرو۔ بہر حال۔ اب پھر فرصت میں دیکھتا ہوں اپنے مشوروں کی روشنی میں۔
 
لو یہ بھی نمٹ گئی ہے:

راج مجرم کا ہو، پھرقوم کا ہونا کیا ہے؟
منتخب خود ہی کیا، آج یہ رونا کیا ہے؟
//درست

ذرا سی تبدیلی کی ہے
حکم مجرم جو کرے، قوم کا ہونا کیا ہے؟
منتخب خود ہی کیا، آج یہ رونا کیا ہے؟

گندگی یہ وہ نہیں، آنکھ کے آنسو دھو لیں
پاک ہونا ہی نہیں، چھوڑ دے، دھونا کیا ہے
//شعر واضح نہیں۔
اب دیکھیے تو شائد واضح ہو
گندگی ہے وہ سیاست، جو کبھی پاک نہ ہو
رائگاں ہے جو دھلے، چھوڑ دے، دھونا کیا ہے

کیا ڈرائیں گے وہ اس قوم کو اب کھونے سے؟
جس نے پایا ہی نہیں، ایسے میں کھونا کیا ہے؟
// کیا کھونا ہے؟ یہ بھی تو واضح کر دو۔
جی بہتر جناب
کیا ڈرائیں گے وہ اس قوم کو اب کھونے سے؟
جس نے پاے ہی نہیں خواب تو کھونا کیا ہے؟


بیج نفرت کے جو بوئے تھے کبھی پرکھوں نے
یہ زمیں راکھ ہوئی، راکھ میں بونا کیا ہے؟
//زمیں راکھ کیوں ہوئی؟ نفرت کے بیجوں سے؟ راکھ کی جگہ بنجر ہونے کی بات بہتر ہے۔کھیتی باڑی کی باتوں میں انہی کی زبان میں کہنا پسند کرتا ہوں میں۔ اس لئے میں نے بھی ایک جگہ ’اوسر‘ استعمال کیا ہے جو یو پی کے کسان بولتے ہیں۔
جی راکھ کی جگہ بنجر
بیج نفرت کے جو بوئے تھے کبھی پرکھوں نے
اُن سے بنجر ہے زمیں آج تو بونا کیا ہے؟

نیند لکھی ہے جو قسمت نے ہمارے بھاگوں
جاگنے دو نہ ہمیں دار پہ سونا کیا ہے؟
//یہ بھی واضح نہیں۔
اب دیکھیے تو جناب
بھاگ سوئے ہی رہے ہیں یہ ہمارے کب سے
جاگنے دو نہ ہمیں جسم کا سونا کیا ہے؟

ایک امید نظر آئی ہے عمراں تجھ میں
جانتے اب بھی نہیں بعد میں ہونا کیا ہے؟
//عمراں؟ کیا عمران خان سے مراد ہے جو سیاست میں اترے ہوئے ہیں آج کل؟
دونوں مصرعوں میں تعلق سمجھ میں نہیں آیا۔
جی یہ وہی عمران صاحب ہیں
ایک امید نظر آئی ہے عمراں تجھ میں
ٹوٹ جائے گی تو پھر بعد میں ہونا کیا ہے؟

سامنے ہو گا اُسی وقت کہ جب آئے گا
اوڑھنا کیا ہے، مقدر میں بچھونا کیا ہے؟
//درست
سامنے ہو گا اُسی وقت کہ جب آئے گا
اوڑھنا کیا ہے، مقدر میں بچھونا کیا ہے؟

اک دعا ہے جو ترے پاس کیے جا اظہر
زندگی کھیل ہے اب اور کھلونا کیا ہے؟
//کھلونا کیا ہے؟ کیا یہ مراد ہے کہ دعا کھلونا ہے جس سے زندگی کا کھیل کھیلنا ہے؟ بات واضح نہیں۔ اگر درست سمجھا ہوں تو اس کو یوں کہو
اپنے پاس اس کے سوا اور کھلونا کیا ہے؟
جی اس میں مفہوم واضح نہین ہو رہا تھا اس لیے تبدیل کیا ہے
جھیلنا ہے تو اسے کھیل سمجھ لےاظہر
زندگی کھیل تو ہے، اور کھلونا کیا ہے؟
 
Top