ایک سیکنڈمیں پوری فلم ڈاﺅن لوڈ

x boy

محفلین
ایک سیکنڈمیں پوری فلم ڈاﺅن لوڈ
13 مارچ 2014 (13:35)

news-1394699718-6069.jpg

فرانکفرٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے موبائل صارفین ایک عرصے سے 3G انٹرنیٹ کے انتظار میں ہیں لیکن جرمنی اور برطانیہ نے 5Gنیٹ ورک کی تیاری شروع کردی ہے جس سے ایک سیکنڈمیں پوری فلم ڈاﺅن لوڈ کی جاسکے گی۔دنیا ٹیکنالوجی کے میدان میں برق رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ایک تازہ ترین خبر کے مطابق برطانیہ اور جرمنی ایک مشترکہ پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں جس میں ان دو ممالک کی تین یونیورسٹیاں 5G نیٹ ورک بنانے میں مصروف ہیں۔ اس ڈیل کا اعلان برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ہنوور(جرمنی) میں ایک ٹریڈ شو کے دوران کیا ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا پہلے ہی اس ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کی کوشش کررہا ہے اور اس مقصد کے لئے قریباً 1 ارب ڈالر بھی مختص کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کیمرون کا کہنا ہے کہ برطانیہ اس منصوبے پر 45 ملین پاﺅنڈ خرچ کرے گا۔ اس نئی سہولت کو 2017ءسے آزمانہ شروع کردیا جائے گا اور 2020ءتک یہ صارفین کے لئے بھی عام کردی جائے گا۔ 5G انٹرنیٹ اس قدر تیز ہے کہ اس کے ذریعے صارفین 1 سیکنڈ میں مکمل فلم ڈاﺅن لوڈ کرسکیں گے۔دوسری طرف پاکستان میں 3G متعارف کرانے میں تاخیر کی کئی وجوہات ہیں جن میں بیوروکریسی کی روایتی سستی سے لے کر سیاسی قیادت کی عدم دلچسپی شامل ہیں۔
 
3G کی تاخیر کی وجہ شاید اس کا زیادہ سیکیور ہونا بھی ہو۔ کیونکہ اسکے سگنل کو انٹر سیپٹ کر کے آواز سننا اور جاسوسی کرنا حکومتی ایجنسیوں کے لئے نسبتاً مشکل ہوسکتا ہے۔ اور دہشت گردی کے تناظر میں مجھے اس بات کا امکان نظر آتا ہے۔ باقی واللہ اعلم
 
x boy

محفلین
پاکستان میں سارے کے سارے جی ہیں زارداری جی، نواز شریف جی، شیخ رشید جی، چوہدری برادراز جیان وغیرہ
 
ساقی۔

محفلین
پاکستانی معیار کے حساب سے یورپ کا اوسط درجہ کا کمپیوٹر بھی سوپر ہی کہلائے گا۔ :D
یہ بات تو ٹھیک کہی آپ نے۔
یہاں پر کور ٹو ڈو سسٹم لے کر سارے کزنز کو بلایا جاتا ہے " ارے یار دیکھ نا کیا "بمب کمپیوٹر" لیا ہے۔:)آٹھ ہزار کا کمپیوٹر ہوتا ہے چار ہزار کی پارٹیاں کھلانی پڑ جاتی ہیں۔:cry2:
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک سیکنڈمیں پوری فلم ڈاﺅن لوڈ
13 مارچ 2014 (13:35)

news-1394699718-6069.jpg

فرانکفرٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے موبائل صارفین ایک عرصے سے 3G انٹرنیٹ کے انتظار میں ہیں لیکن جرمنی اور برطانیہ نے 5Gنیٹ ورک کی تیاری شروع کردی ہے جس سے ایک سیکنڈمیں پوری فلم ڈاﺅن لوڈ کی جاسکے گی۔دنیا ٹیکنالوجی کے میدان میں برق رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ایک تازہ ترین خبر کے مطابق برطانیہ اور جرمنی ایک مشترکہ پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں جس میں ان دو ممالک کی تین یونیورسٹیاں 5G نیٹ ورک بنانے میں مصروف ہیں۔ اس ڈیل کا اعلان برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ہنوور(جرمنی) میں ایک ٹریڈ شو کے دوران کیا ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا پہلے ہی اس ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کی کوشش کررہا ہے اور اس مقصد کے لئے قریباً 1 ارب ڈالر بھی مختص کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کیمرون کا کہنا ہے کہ برطانیہ اس منصوبے پر 45 ملین پاﺅنڈ خرچ کرے گا۔ اس نئی سہولت کو 2017ءسے آزمانہ شروع کردیا جائے گا اور 2020ءتک یہ صارفین کے لئے بھی عام کردی جائے گا۔ 5G انٹرنیٹ اس قدر تیز ہے کہ اس کے ذریعے صارفین 1 سیکنڈ میں مکمل فلم ڈاﺅن لوڈ کرسکیں گے۔دوسری طرف پاکستان میں 3G متعارف کرانے میں تاخیر کی کئی وجوہات ہیں جن میں بیوروکریسی کی روایتی سستی سے لے کر سیاسی قیادت کی عدم دلچسپی شامل ہیں۔
اگر بلیو رے یا الٹرا ہائی ڈیفینیشن ہو تو کتنا وقت لگے گا؟
 
arifkarim

معطل
یہ بات تو ٹھیک کہی آپ نے۔
یہاں پر کور ٹو ڈو سسٹم لے کر سارے کزنز کو بلایا جاتا ہے " ارے یار دیکھ نا کیا "بمب کمپیوٹر" لیا ہے۔:)آٹھ ہزار کا کمپیوٹر ہوتا ہے چار ہزار کی پارٹیاں کھلانی پڑ جاتی ہیں۔:cry2:

ہاہاہا۔ چیک کر لیا کریں کہیں اس 8000 روپے والے کمپیوٹر میں سے 8 کلو گرام بارودی مواد برآمد نہ ہو جائے وگرنہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ :D
 
اب کے کہیں پر بم دھماکہ ہوا تو" ماسٹر مائنڈ " آپ ہی قرار پائیں گے۔ آئیڈیا اچھا دیا دہشت گردوں کو ۔
 
Top