ایک شعر برائے تنقیدی جائزہ

الف عین بھائی،
جناب فاتح
و دیگر اساتذہ کرام۔۔۔

مندرجہ ذیل شعر کے برے میں آپ کی ماہرانہ رائے درکار ہے

اشک آنکھوں میں گر نہیں ہوتا
کیا جگر میں ضرر نہیں ہوتا
یا
اشک آنکھوں میں گر نہیں ہوتا
سینے میں کیا جگر نہیں ہوتا
بہت شکریہ!​
 

فاتح

لائبریرین
پہلے والا بہتر ہے دونوں میں
ویسے اس مضمون کو فیض نے یوں ادا کیا ہے
وہ جو اب چاک گریباں بھی نہیں کرتے ہیں
دیکھنے والو! کبھی ان کا جگر تو دیکھو
 
پہلے میں روانی زیادہ بہتر ہے، لیکن معنی میں دوسرا بہتر ہے
بہت شکریہ اعجاز بھائی! کہا تو پہلے دوسرا والا ہی تھا اور مجھے پسند بھی وہی زیادہ ہے کہ مفہوم کو زیادہ بہتر پیش کر رہا ہے۔ آپ مشورہ دیجئے کون سا اپنائوں؟

سلامت رہیئے!
 
الف عین
میرا ووٹ دوسرے شعر کو۔۔

بہت شکریہ اعجاز بھائی۔ اس مطلع کے ساتھ قریب 9 اشعار کی غزل 'آپ کی شاعری' میں ڈال دی ہے، البتہ چند اشعار حذف کر لئے ہیں جن میں اصلاح کی ضرورت ہو سکتی ہے یا غیر معیاری ہو سکتے ہیں۔

وہ دو اشعار یہاں آپکی نظرِ کرم کے لئے پیش کر رہا ہوں:
روز کہتے ہو کچھ نہیں ہوگا​
ہےتمہیں کیا خبر نہیں ہوتا

صرف کعبے کی جستجو کیوں کر
کیا خدا ہی اِدھر نہیں ہوتا
 
Top