رضا ایک شعر کی دو شکلیں

عباس رضا

محفلین
امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کا مشہور شعر ہے:
پھر اٹھا ولولۂ یاد مغیلان عرب
پھر کھنچا دامنِ دِل سوئے بیابانِ عرب
(حدائق بخشش، ص60، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی)
امام نے یہی شعر ”فتاوی رضویہ“ میں کچھ تبدیلی کے ساتھ رقم فرمایا ہے:
پھر اٹھا ولولۂ یاد بیابان حرم
پھر کھنچا دامن دل سوئے مغیلان حرم
(فتاوی رضویہ، 30/ 629، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
 
آخری تدوین:

عباس رضا

محفلین
اردو ترجمعہ بھی کر دیتے ساتھ ہی مجھ جیسا کم علم بھی کچھ سیکھ لیتا۔!
اللہ یہ عاجزی!
مطلب: پھر عرب کے کانٹوں کی یاد ستانے لگی ہے پھر میرا دل دشتِ عرب کی طرف کھنچنے لگا ہے۔ مکمل کلام اس ربط پر اور شرح کے ساتھ اس ربط پر ملاحظہ فرمائیں۔
 
Top