اچھی کاوش ہے
فضول بھی تو نہیں ہے، گلوں کا کھل جانا
بگڑتا کچھ بھی نہیں دوست آ کہ مل جانا
÷÷دو لخت ہے
شعر، ’آ کہ‘ یا ’آ کے‘؟
خمار قربت جاناں، وہ وصل کی خواہش
گریباں چاک سا رہنا، لبون کا سل جانا
÷÷لبوں؟
’وہ‘ بھرتی کا ہے، اس کی جگہ یوں کہو
خمار قربت جاناں، وصال کی خواہش
وفور شوق میں کیا کیا ہوا، خبر کس کو
کہیں پہ زخم بھی آنا۔ ذرا سا چھل جانا
۔۔بہتر ہے کہ یوں کہو
وفور شوق میں کیا کیا ہوا، خبر ہی نہیں
کہیں پہ زخم بھی آنا۔ کہیں پہ چھل جانا
پھر اُس کے بعد وہ آرائش خدوخالی
کبھو گُلال کا مٹنا، کبھو وہ تل جانا
۔۔دوسرا مصرع سمجھ میں نہیں آیا۔ بدل دو۔
پہلا مصرع یوں بہتر ہے
پھر اُس کے بعد وہ آرائش خم و کاکل
خد و خالی لفظ بھی غلط ہے اور خد و خال کی آرائش؟؟
ترا جواب نہیں راہ وصل پر اظہر
وہ بار بار کا چلنا، وہ مستقل جانا
۔۔راہِ وصل؟ یہاں راہِ عشق کیسا رہے گا؟
دوسرا مصرع بدل دو۔ جانا کے مقابلے میں ’آنا‘ بہتر ہے چلنا نہیں۔
وہ بار بار کا آنا، وہ مستقل جانا
اگرچہ یہ مصرع بھی اتنا اچھا نہیں