محمد اظہر نذیر
محفلین
وہ داغ داغ محبت، وہ عاشقی حیراں
عدو کے ساتھ وہ الفت کہ دوستی حیراں
بسا کے دل میں صنم خانہ، شیخ کرتا ہے
سجود جو ہیں پریشان، بندگی حیراں
جہاں ہے موت کہ جو زندگی سے بہتر ہے
وہیں حیات ہے ایسی کہ زندگی حیراں
یہی کہ طین سے اُٹھا خمیر تھا تیرا؟
اسی پہ ناز ہے اتنا کہ آدمی حیراں
کٹی تو ڈور سے اپنی ہی کٹ گئی یارو
پتنگ وہ بھی تھی سکتے میں، ڈور بھی حیراں
بگڑ گئی وہ بناتے جسے کٹے برسوں
ذرا سی بات پہ اظہر، کہ آج بھی حیراں