ایک غزل تنقید، تبصرہ اور اصلاح کے لیے،'' اک پھعل میرے پاس تھا''

اک پھول میرے پاس تھا، مرجھا گیا ہے اب
پر بے قرار زیست، مفر پا گیا ہے اب

آیا ہے اب جو وہ، تو میں آئے کو کیا کروں
جب وقت ہی رہا نہ تو کیا آ گیا ہے اب

تھا بے قرار کب سے دل ناتوں مرا
دھڑکوں گا اب نہیں، وہ یہ فرما گیا ہے اب

اب ڈھونڈ کیا رہے ہو کہ باقی نہیں ہے کچھ
جو پاس رہ گیا تھا، وہ غم کھا گیا ہے اب

اندھا سفر ہو دھوپ میں، سایہ تو شرط ہو
کوئی تو ہو کہے جو کہ پیڑ آ گیا ہے اب

پہلے تو احتمال تھا، غلطی کا کچھ نہ کچھ
اُس نے کہی جو بات تھی، دہرا گیا ہے اب

ترک تعلقات کا لہجے میں تھا یقیں
پھر لوٹنا نہیں ہے، وہ ایسا گیا ہے اب

حیراں ہوں اُس کی پیاس پہ اظہر یہ کیا ہوا
خود پاس آ بجھائی ہے، دریا گیا ہے اب​
 

الف عین

لائبریرین
یہ اشعار سمجھ میں نہیں آ سکے
آیا ہے اب جو وہ، تو میں آئے کو کیا کروں
جب وقت ہی رہا نہ تو کیا آ گیا ہے اب

اندھا سفر ہو دھوپ میں، سایہ تو شرط ہو
کوئی تو ہو کہے جو کہ پیڑ آ گیا ہے اب

حیراں ہوں اُس کی پیاس پہ اظہر یہ کیا ہوا
خود پاس آ بجھائی ہے، دریا گیا ہے اب
باقی اشعار درست ہیں۔
 
یہ اشعار سمجھ میں نہیں آ سکے
آیا ہے اب جو وہ، تو میں آئے کو کیا کروں
جب وقت ہی رہا نہ تو کیا آ گیا ہے اب

اندھا سفر ہو دھوپ میں، سایہ تو شرط ہو
کوئی تو ہو کہے جو کہ پیڑ آ گیا ہے اب

حیراں ہوں اُس کی پیاس پہ اظہر یہ کیا ہوا
خود پاس آ بجھائی ہے، دریا گیا ہے اب
باقی اشعار درست ہیں۔
یوں کہوں تو اُستاد محترم

اک پھول میرے پاس تھا، مرجھا گیا ہے اب​
پر بے قرار زیست، مفر پا گیا ہے اب​
آیا ہے اُس گھڑی کہ ضرورت نہیں مجھے
آئے کو کیا کروں میں اگر آ گیا ہے اب
یا​
آئے کو کیا کروں میں یہ کیا آ گیا ہے اب
تھا بے قرار کب سے دل ناتوں مرا​
دھڑکوں گا اب نہیں، وہ یہ فرما گیا ہے اب​
اب ڈھونڈ کیا رہے ہو کہ باقی نہیں ہے کچھ​
جو پاس رہ گیا تھا، وہ غم کھا گیا ہے اب​
لمبا سفر ہے دھوپ میں، سایہ کہیں تو ہو
کوئی کہے رُکو، کہ یہ پیڑ آ گیا ہے اب
پہلے تو احتمال تھا، غلطی کا کچھ نہ کچھ​
اُس نے کہی جو بات تھی، دہرا گیا ہے اب​
ترک تعلقات کا لہجے میں تھا یقیں​
پھر لوٹنا نہیں ہے، وہ ایسا گیا ہے اب​
حیراں ہوں تیری پیاس قریب آ کے دی بجھا
اظہر یہ کیا کمال تھا، دریا گیا ہے اب
 

الف عین

لائبریرین
پہلے تو میں اپنی ایک "غ ل زبر ط ی" مان لوں۔ کہ غلطی کا تلفظ جلد بازی میں رہ گیا تھا، عزیزی شوکت پرویز نے ذاتی مکالمے میں استفسار کیا تو غلطی کا احساس ہوا۔

پہلے تو احتمال تھا، غلطی کا کچھ نہ کچھ
اُس نے کہی جو بات تھی، دہرا گیا ہے اب
پہلا مصرع یوں کر دو​
پہلے تو احتمال ہی تھا، بھول ہو گئی​
یہ شعر یوں بہتر ہو گا​
آیا ہے اُس گھڑی کہ ضرورت نہیں مجھے
اب اس کو کیا کروں/کہوں وہ اگر آ گیا ہے اب
لمبا سفر ہے دھوپ میں، سایہ کہیں تو ہو
کوئی کہے رُکو، کہ یہ پیڑ آ گیا ہے اب
یہاں پیڑ کو پہلے اور سائے کو دوسرے مصرع میں لانا بہتر ہو گا۔ مثلإً
لمبا سفر ہے دھوپ میں، کچھ پیڑ ہوں کہیں
کوئی کہےکہ سایہ یہاں آ گیا ہے اب
یہ مثال ہے، دوسرا مصرع مزید بہتر ہو سکتا ہے۔
حیراں ہوں تیری پیاس قریب آ کے دی بجھا
اظہر یہ کیا کمال تھا، دریا گیا ہے اب
یہ اب بھی مبہم ہے۔ دریا گیا‘ سے کیا مراد ہے؟​
 
پہلے تو میں اپنی ایک "غ ل زبر ط ی" مان لوں۔ کہ غلطی کا تلفظ جلد بازی میں رہ گیا تھا، عزیزی شوکت پرویز نے ذاتی مکالمے میں استفسار کیا تو غلطی کا احساس ہوا۔

پہلے تو احتمال تھا، غلطی کا کچھ نہ کچھ
اُس نے کہی جو بات تھی، دہرا گیا ہے اب
پہلا مصرع یوں کر دو​
پہلے تو احتمال ہی تھا، بھول ہو گئی​
یہ شعر یوں بہتر ہو گا​
آیا ہے اُس گھڑی کہ ضرورت نہیں مجھے​
اب اس کو کیا کروں/کہوں وہ اگر آ گیا ہے اب​
لمبا سفر ہے دھوپ میں، سایہ کہیں تو ہو​
کوئی کہے رُکو، کہ یہ پیڑ آ گیا ہے اب​
یہاں پیڑ کو پہلے اور سائے کو دوسرے مصرع میں لانا بہتر ہو گا۔ مثلإً​
لمبا سفر ہے دھوپ میں، کچھ پیڑ ہوں کہیں​
کوئی کہےکہ سایہ یہاں آ گیا ہے اب​
یہ مثال ہے، دوسرا مصرع مزید بہتر ہو سکتا ہے۔​
حیراں ہوں تیری پیاس قریب آ کے دی بجھا​
اظہر یہ کیا کمال تھا، دریا گیا ہے اب​
یہ اب بھی مبہم ہے۔ دریا گیا‘ سے کیا مراد ہے؟​
یوں دیکھ لیجیے جناب


اک پھول میرے پاس تھا، مرجھا گیا ہے اب
پر بے قرار زیست، مفر پا گیا ہے اب
آیا ہے اُس گھڑی کہ ضرورت نہیں مجھے
پر اُس کو کیا کہوں وہ اگر آ گیا ہے اب
تھا بے قرار کب سے دل ناتوں مرا
دھڑکوں گا اب نہیں، وہ یہ فرما گیا ہے اب
اب ڈھونڈ کیا رہے ہو کہ باقی نہیں ہے کچھ
جو پاس رہ گیا تھا، وہ غم کھا گیا ہے اب
تنہا سفر ہے دھوپ میں، سایہ کہیں نہیں
کوئی ملے کہے کہ یہ پیڑ آ گیا ہے اب
پہلے تو احتمال ہی تھا، بھول ہو گئی
اُس نے کہی جو بات تھی، دہرا گیا ہے اب
ترک تعلقات کا لہجے میں تھا یقیں
پھر لوٹنا نہیں ہے، وہ ایسا گیا ہے اب
آگے وہ پھر ملے گا، مقدر کی بات ہے
پیچھے تُجھے جو چھوڑ کہ اظہر گیا ہے اب
 
Top