ایک غزل سے چند اشعار ۔۔۔

ایک تازہ غزل کے چند اشعار پیش کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔
-----------------------------------------------
واقعہ ایک شب و روز سے ہٹ کر مطلوب
مجھ سے تشنه کو ہے جامِ سرِ کوثر مطلوب

عمر گزری ہے کشاکش میں ہماری، اب تو
پاؤں پھیلا کے جو سونے دے، وہ چادر مطلوب

رنگ چاہت کے بکھیرو، کہ سِماعت کو مری
سادہ کینوس پہ اک آواز کا منظر مطلوب

کیسے سمجھاؤں تمھیں، اس کا کوئی روپ نہیں
ہم کو تم سے جو محبّت میں تھا عُنصُر مطلوب

کسی انجان سی منزل کو رواں ہوں یوں تَو
مجھ کو جو تجھ سے ملا دے وہی رہبر مطلوب

کچھ کرو اس کی مدد راہ جدا کرنے میں
سنگِ الزام نہیں، عذر کا کنکر مطلوب
سیّد کاشف
-----------------------------------------------

Arshad khan

محفلین
کیسے سمجھاؤں تمھیں، اس کا کوئی روپ نہیں
ہم کو تم سے جو محبّت میں تھا عُنصُر مطلوب
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب کاشف بھائی !!! کیا منفرد ردیف لائے ہیں! کئی اچھے اشعار ہیں !!! واہ واہ!!

رنگ چاہت کے بکھیرو، کہ سِماعت کو مری
سادہ کینوس پہ اک آواز کا منظر مطلوب

یہ شعر بہت اچھا ہے ! ایک ناقص سی رائے یہ ہے کہ اگر چاہت کے بجائے لہجے کے رنگ کہا جائے تو مصرعے مربوط ہوجائین گے ۔ ویسے آپ بہتر جانتے ہیں ۔
ایک بار پھر بہت داد!!
 
غزل کی پسندیدگی کے لئے شکر گزار ہوں ظہیر بھائی
آپ کی رائے اچھی لگی ! غور کرتا ہوں کہ آپ کی ترکیب کس طرح مصرع میں خوبصورتی سے سما سکتی ہے !
جزاک اللہ ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
غزل کی پسندیدگی کے لئے شکر گزار ہوں ظہیر بھائی
آپ کی رائے اچھی لگی ! غور کرتا ہوں کہ آپ کی ترکیب کس طرح مصرع میں خوبصورتی سے سما سکتی ہے !
جزاک اللہ ۔
کاشف بھائی میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ ’’رنگ چاہت کے بکھیرو‘‘ کے بجائے ’’رنگ لہجے کے بکھیرو‘‘ ہوجائے تو میری رائے زیادہ بہتر ہوگا ۔ :)

رنگ لہجے کے بکھیرو، کہ سما عت کو مری
سادہ کینوس پہ ہے آواز کا منظر مطلوب
 
:)۔ جی ظہیر بھائی میں سمجھ گیا تھا۔ لیکن میرا مطلب یہ تھا کہ شاید اس سے ملتی جلتی یا کوئی اور اصطلاح مل جائے تو شاید شعر زیادہ رواں اور خوبصورت ہو جائیگا۔

واہ واہ
کیا کہنے
رنگ چاہت کے بکھیرو، کہ سِماعت کومری
سادہ کینوس پہ اک آواز کا منظر مطلوب
بہت شکریہ سیف صاحب !
جزاک اللہ!
 
Top