ایک غزل کی تلاش

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک غزل اگر کوئی رکن یہاں پوسٹ کر سکیں ۔ گلوکار کا نام نہیں معلوم (میل سنگر ہیں )

اس کا پہلا شعر یا مصرعہ :

یہ ہے میکدہ یہاں رند ہے یہاں سب کا ساقی امام ہے

کلام شاید جگر مراد آبادی کا ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نہیں معلوم قوالی بھی اگر ہو۔

لیکن یہ ایک میل سنگر کی آواز میں ہے ۔ یہ سنگر شاید صرف غزل ہی گاتے ہیں ۔
 

فہیم

لائبریرین
میں نے ایک اور سنگر کی گائی ہوئی یہ غزل اپ لوڈ کر دی ہے۔ صابری برادران والی قوالی بھی کہیں اگر تو اپ لوڈ کر دوں؟

یہ ہے میکدہ یہاں رند ہے یہاں سب کا ساقی امام ہے

یہ تو علی محمد تاجی کی غزل ہے

کافی خطرناک الفاظ استعمال ہوئے ہیں اس میں

کیا آُپ نے اس کو سنا ہے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
ساقی دریں میخانہ ابھی بند مت کرنا
شاید مجھے جنت کی ہوا راس نہ آئے


میرے خیال میں صحیح شعر یوں ہونا چاہیئے

ساقی درِ میخانہ ابھی بند نہ کرنا
شاید مجھے جنت کی ہوا راس نہ آئے

نیٹ سپیڈ پرابلم کی وجہ سے افسوس ابھی سن نہیں سکتا۔

لیکن جیسا بھی ہے، واہ واہ واہ، سبحان اللہ۔ لا جواب۔
 

تعبیر

محفلین
اس کی وڈیو دیکھی ہے کسی نے۔لگتا ہے کہ سچ میں گانے والا میخانے/میکدے سے نکل کر گا رہا ہو :grin:
 

فرخ منظور

لائبریرین
اس کو پوری سنیں


اس میں کچھ شعر کافی خطرناک ہیں

جیسے

ساقی دریں میخانہ ابھی بند مت کرنا
شاید مجھے جنت کی ہوا راس نہ آئے

اللہ معاف کرے آمین

ویسے فہیم آپ کا اقبال کے اس شعر کے متعلق کیا خیال ہے؟
فارغ تو نہ بیٹھے گا محشر میں جنوں میرا
اپنا گریباں چاک یا دامن یزداں چاک

یا یہ کہ جب ابلیس جبریل سے مخاطب ہے-

میں دلِ یزداں میں کھٹکتا ہوں کانٹے کی طرح
تو فقط اللہ ہو، اللہ ہو، اللہ ہو

پھر تو اقبال کا پڑھنا بھی جائز نہ ہوا -
 

شمشاد

لائبریرین
بھئی گانے والے نے ہو سکتا ہے لفظوں اور شعروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے تھوڑی سی پی لی ہو گی، آپ لوگ بھی ناں بس پیچھے ہی پڑ جاتے ہیں۔

غلام علی نے بھی تو گائی تھی ایک ایسی ہی غزل :

ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے
ڈاکہ تو نہیں ڈالا، چوری تو نہیں کی ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں نے ایک اور سنگر کی گائی ہوئی یہ غزل اپ لوڈ کر دی ہے۔ صابری برادران والی قوالی بھی کہیں اگر تو اپ لوڈ کر دوں؟

یہ ہے میکدہ یہاں رند ہے یہاں سب کا ساقی امام ہے

شکریہ

میں نے سنا تھا اس لنک پر کچھ دن پہلے ۔ لیکن یہ وہ سنگر نہیں جن کا لکھا تھا بلکہ یہ تو سنگر ہی نہیں لگ رہے یہ صاحب جو بھی ہیں ۔ نہ تو انہیں گانا آ رہا ہے اور کلام کا بھی ان صاحب نے ناس مارنے میں کچھ کمی نہیں چھوڑی ہے ۔ جو کلام میں نے سنا ہوا ہے اس میں سے صرف ایک شعر ہے یہاں اور باقی کلام نہیں معلوم کہاں کیا ہے انھوں نے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کہیں اور سے معلوم ہوا ہے کہ آصف (مکمل نام نہیں معلوم) نام کے غزل گائیک ہیں شاید ۔
انھوں نے شاید اس غزل کو گایا ہے۔

جو کلام میں نے سنا تھا بھاری آواز ہے سنگر کی ۔ اور انھوں نے بہت اچھے انداز میں گایا ہے ۔ کلام بھی عمدہ ہے اور گایا بھی بہت اچھا ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
کہیں اور سے معلوم ہوا ہے کہ آصف (مکمل نام نہیں معلوم) نام کے غزل گائیک ہیں شاید ۔
انھوں نے شاید اس غزل کو گایا ہے۔

جو کلام میں نے سنا تھا بھاری آواز ہے سنگر کی ۔ اور انھوں نے بہت اچھے انداز میں گایا ہے ۔ کلام بھی عمدہ ہے اور گایا بھی بہت اچھا ہے۔

سیدہ کیا اسکا نام آصف مہدی حسن تو نہیں؟
 
Top