ایک قطعہ پیش کرنے کی جسارت

۔۔۔قطعہ۔۔۔

تارِ ہستی میں نہاں ہے نغمہِ صبحِ ازل
تشنہِ مضراب ہے اب تک وہ سازِ بندگی
ہے سراغِ جاودانی ندرتِ فکر و عمل
رازِ کْن کو جان لے پا جا دوامِ زندگی

عاصمؔ شمس
 
اکمل زیدی

محفلین
۔۔۔قطعہ۔۔۔

تارِ ہستی میں نہاں ہے نغمہِ صبحِ ازل
تشنہِ مضراب ہے اب تک وہ سازِ بندگی
ہے سراغِ جاودانی ندرتِ فکر و عمل
رازِ کْن کو جان لے پا جا دوامِ زندگی

عاصمؔ شمس
آپ کا خیال کہیں ٹکرا رہا ہے کچھ یاد سا آرہا ہے۔ ۔ ۔ ؟
 
تابش بھائی کچھ کلک نہیں کیا آپ کو یہ پڑھ کے پتہ نہیں کیوں کچھ لگ رہا ہے مجھے اور تابش بھائی مضراب کیسے کہتے ہیں ؟
بس اقبال کا ایک مصرع ذہن میں آیا
اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی

مضراب: ستار بجانے والا آلہ
 
اکمل زیدی

محفلین
آخری تدوین:
عاصم صاحب۔ الفاظ تو بڑے خوبصورت سجائے ہیں، لیکن مطلب شطلب کیا ہے مجھے کچھ سمجھ ومجھ نہیں آیا۔
ویسے یہ نغمہِ صبح ِ ازل اور تشنہِ مضراب کی ترکیبیں کیا ہیں ، کن معانی میں استعمال کی گئی ہیں ۔ اور ان میں ء کی بجائے زیر کی اضافت کیوں ہے ، پہلی بار ایسا دیکھا ہے
 
اسے صبحِ ازل انکار کی جرات ہوئی کیوں کر
مجھے معلوم کیا وہ رازداں__ تیرا ہے یا میرا
__ حضرت اقبال __
 
اسے صبحِ ازل انکار کی جرات ہوئی کیوں کر
مجھے معلوم کیا وہ رازداں__ تیرا ہے یا میرا
__ حضرت اقبال __
عاصم صاحب میرا سوال نغمہِ صبح ِ ازل کی ترکیب کا ہے۔ نغمہ اور تشنہ کے بعد زیر کی اضافت ہی درست نہیں۔ اور آپ نے جو تشنہِ مضراب کی ترکیب استعمال کی اس کے معانی کیا ہیں؟
 
اکمل زیدی

محفلین
عاصم صاحب میرا سوال نغمہِ صبح ِ ازل کی ترکیب کا ہے۔ نغمہ اور تشنہ کے بعد زیر کی اضافت ہی درست نہیں۔ اور آپ نے جو تشنہِ مضراب کی ترکیب استعمال کی اس کے معانی کیا ہیں؟

امرا تشنہِ دولت ميں ہيں غافل ہم سے

زندہ ہے ملتِ بيضا تو غربا کے دم سے
حضرت اقبال- جواب شکوہ سے اقتباس
 
بہتر ہے عاطف سر کی رائے لی جائے

بھائی جان جناب اقبال اور جون ایلیا کے کلام سے دو مثالیں مجھ جیسے جاہل مطلق نے پیش کر دی ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کا علم ان دونوں سے بھی زائد ہو۔ مجھے تو خیر اردو نہیں آتی ورنہ ہم بھی شاعر نا کہلاتے۔ آپ ذرا غور کیجیے گا انگریزی میں ماسٹرز کرنے پر۔ شکریہ
 
عاصم صاحب، تحقیق کریں آپ جہاں سے کاپی کر رہے ہیں وہاں املا ہی غلط ہے۔ ان الفاظ میں زیر ہی اضافت ہی غلط ہے ۔ اصل اور درست تراکیب تشنہء دولت اور نغمہء جرس ہیں
 
عاصم صاحب، تحقیق کریں آپ جہاں سے کاپی کر رہے ہیں وہاں املا ہی غلط ہے۔ ان الفاظ میں زیر ہی اضافت ہی غلط ہے ۔ اصل اور درست تراکیب تشنہء دولت اور نغمہء جرس ہیں

بھائی میاں ہم یو پی (انڈیا) والے اسی طرح لکھتے ہیں، اور اسی طرح لکھتے رہیں گے۔ اردو آخر ہمارے گھر کی لونڈی ہے سو جو چاہییں سلوک کریں۔
 
عاصم بھائی ۔ آپکی مضراب والی دوسری ترکیب پر سوالیہ نشان ہے ۔ ہمزہ کی اضافت کے بارے سلمان بھائی کا موقف بالکل درست ہے ۔ ایسی ہ پر ختم ہونے والے الفاظ کے ساتھ صرف ء کی اضافت ہی عین درست ہے۔ اس حوالے سے بزرگوار استاد الف عین صاحب اور ظہیر احمد ظہیر بھائی بھی اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں
 
اکمل زیدی

محفلین
بھائی میاں ہم یو پی (انڈیا) والے اسی طرح لکھتے ہیں، اور اسی طرح لکھتے رہیں گے۔ اردو آخر ہمارے گھر کی لونڈی ہے سو جو چاہییں سلوک کریں۔
بھائی صاحب کاہے کو بگڑ رہے ہیں ..ادبی آدمی ہیں ادب کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ....ادبی جواب دیں بہتر ہوگا اسے اصلاح سیکشن میں لگا دیں اساتذہ بہتر رہنمائی کرینگے
 
Top