ایک لمبا عرصہ

محمد بلال اعظم

لائبریرین
السلام علیکم یا اہلِ محفلین!
ایک ضروری بات کہنے کے لئے حاضر ہوا ہوں اور وہ بات یہ ہے کہ
16 ستمبر کو ایک داخلہ ٹیسٹ کی وجہ سے میں نے کمپیوٹر استعمال کرنا بہت کم کر دیا ہے، جس کی وجہ سے محفل پہ بھی اب بہت کم آؤں گا۔ ہو سکتا ہے کہ اپنے کھولے گئے دھاگوں پہ آپ کے رپلائز کا جواب نہ دے سکوں یا یہ کہ آپ مجھے کہیں ٹیگ کریں اور میں حاضر نہ ہو سکوں، یا کسی ذاتی پیغام کا جلد جواب نہ دے سکوں، تو ان سب کے لئے میں پیشگی معذرت چاہتا ہوں۔
اور آپ سب سے ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے دعاؤں کی درخواست ہے۔
شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کی محنت کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔
 
محمداحمد

آمین :)
 
یوسف-2

محفلین
وعلیکم السلام برادر
اللہ آپ کو دونوں جہان کے تمام ٹیسٹوں میں کامیابی عطا کرے آمین۔ آپ بے فکر ہوکر ٹیسٹ کی تیاری کریں۔ اور واپس آ کر اچھی خبر سنائیں۔
 
بہت بہت شکریہ سر آپ کا۔
یو ای ٹی لاہور میں داخلہ ایک خواب ہوتا ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
بہت بہت شکریہ سر آپ کا۔
یو ای ٹی لاہور میں داخلہ ایک خواب ہوتا ہے۔
اگر جاگتے آنکھوں سے خواب دیکھا جائے اور لگن اور محنت سے اس خواب کی تعبیر پانے کی کوشش کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ خواب پورا نہ ہو۔ اللہ آپ کی مدد کرے آمین
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اگر جاگتے آنکھوں سے خواب دیکھا جائے اور لگن اور محنت سے اس خواب کی تعبیر پانے کی کوشش کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ خواب پورا نہ ہو۔ اللہ آپ کی مدد کرے آمین

انشاءاللہ
صرف اسی ٹیسٹ کی وجہ سے اپنا ایک بڑے شوق شاعری کو بھی بہت کم کر دیا ہے۔
بہت بہت شکریہ آپ کا۔
 
یوسف-2

محفلین
انشاءاللہ
صرف اسی ٹیسٹ کی وجہ سے اپنا ایک بڑے شوق شاعری کو بھی بہت کم کر دیا ہے۔
بہت بہت شکریہ آپ کا۔
میرا مشورہ ہوگا کہ بالکل ختم کردو ۔۔۔ شاعری اور دیگر شوق کے لئے عمر پڑی ہے۔ لیکن کیریئر میکنگ کا یہ موقع دوبارہ ملنا مشکل ہے۔ وش یو گڈ لک
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا مشورہ ہوگا کہ بالکل ختم کردو ۔۔۔ شاعری اور دیگر شوق کے لئے عمر پڑی ہے۔ لیکن کیریئر میکنگ کا یہ موقع دوبارہ ملنا مشکل ہے۔ وش یو گڈ لک

اچھا مشورہ ہے۔ چھوڑ نہیں سکتے تو وقتی طور پر چھوڑ دیجے۔ اور محفل والوں کو خدا حافظ کہنے کے باوجود آپ بدستور یہاں نظر آرہے ہیں اس طرح کیسے پڑھائی ہوگی میاں۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اچھا مشورہ ہے۔ چھوڑ نہیں سکتے تو وقتی طور پر چھوڑ دیجے۔ اور محفل والوں کو خدا حافظ کہنے کے باوجود آپ بدستور یہاں نظر آرہے ہیں اس طرح کیسے پڑھائی ہوگی میاں۔ :)

جناب میں اب جا رہا ہوں، بس کچھ دھاگے تھے، ان کو دیکھنے آیا تھا۔
اب دن میں دس پندرہ منٹ کے لئے ہی چکر لگایا کروں گا بس اور شاعری تو بالکل ختم کر دی ہے اب۔ سارے دھاگے، سارے جوابات، سارے اشعار اس کمنٹ سے پہلے کے ہیں، اب کوئی نئی چیز نہیں ہو گی۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بھائی۔۔۔ ! ایسے ہی کہہ رہا تھا ۔ ناراض ہو کر تو مت جائیے۔ :)

جناب میری کیا مجال کہ میں ناراض ہو کے جاؤں، ایک گھنٹے کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے محفل پہ 15، 15 منٹ کے لئے چار دفعہ آیا کروں اور کچھ ریاضی، فزکس، کیمسٹری کے کچھ سوالات، جو سمجھ میں نہیں آتے، وہ بھی پوچھ لیا کروں گا، شاید کوئی حل نکل ہی آئے۔
 
Top