ایک مرتبہ پھر بے گناہ انسانوں کا خون

nazar haffi

محفلین
پاکستان میں بیرونی امداد سے چلنے والے ملک دشمن عناصر نے اپنے آقاوں کو خوش کرنے کے لئے ایک مرتبہ پھر بے گناہ انسانوں کا خون بہایا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہوگئی جبکہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ میڈیا نیوز کے مطابق جعفر ایکسپریس سبی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوگیا، دھماکے کے باعث بوگی میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق بم دھماکہ جعفر ایکسپریس کی بوگی نمبر نو میں ہوا۔ دھماکے کے باعث اب تک گیارہ افراد جاں بحق اور پینتیس کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے سے سبی ریلوے اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے پندرہ افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے سبی ریلوے اسٹیشن پہنچ کر جعفر ایکسپریس کی بوگیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ آگ کے باعث متعدد مسافر جھلس گئے ہیں۔اب اس سے کو ئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ ظلم کس گروہ نے کیاہے لہذا ہمیں دل کھول کر ظالم جو بھی ہو اس کی مذمت کرنی چاہیے اور اپنی حکومت سے ظالموں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔بے قصور اور بے جرم انسانوں پر ظلم کرنے والے بالآخر رسوا ہوکر رہیں گے۔بے شک ظالم کبھی فلاح نہیں پائیں گے۔
 
Top