ایک مسئلہ

ایم اے راجا

محفلین
میرے پاس فورم میں ایک مسئلہ ہو گیا ہے، اچانک خود بہ خود کافی چیزیں اردو کے کے بجائے انگریزی میں ظاہر ہو رہی ہیں جیسا کہ، ان بکس، پورٹل، فورم میرا پروفائل اور بہت سے دوسرے ٹول۔
اسکے علاوہ جب کوئی دھاگا کھولتا ہوں تو اس میں نیچے جو آپشن ہیں ایڈٹ، شکریہ، ریپلائی وتھ کوٹ اور کوٹ دِس میسیج وغیرہ کے تمام انگریزی ہو گئے ہیں اور کچھ آپشنز گڈ مڈ بھی ہوگئے ہیں جنہیں استعمال کرنا نا صرف دشوار بلکہ ناممکن ہو گیا ہے۔
 
برادرم آپ کسی بھی صفحہ کو نیچے کی جانب سکرول کریں اور وہاں دو ڈراپ ڈاؤن لسٹ تلاش کریں جن میں سے ایک تھیم منتخب کرنے کے کام آتا ہے اور دوسرا زبان منتخب کرنے کے کام آتا ہے۔

وہاں کسی وجہ سے آپ کے صفحے میں زبان انگلش ہو گئی ہوگی۔ اسے بدل لیں سب درست ہو جائے گا ان شاء اللہ۔ اس کے باوجود مسئلہ برقرار ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔
 

ایم اے راجا

محفلین
شکریہ ابنِ سعید باقی تو سب ٹھیک ہو گیا، مگر ایک مسئلہ ابھی برقرار ہے کہ ، آپشن میں “ اس پیغام کا اقتباس کے ساتھ جواب دیں“ اور اس پیغام کا کئی مرتبہ اقتباص لیں“ لیں ایک دوسرے کے ساتھ مکس ہیں وہ کیسے علیحدہ ہوں گے؟
 
ہم نے کئی ساری تبدیلیاں کی ہیں ابھی ابھی ٹیمپلیٹ اور ٹرانسلیشن میں۔ ان شاء اللہ اب آپ کو مشکل درپیش نہیں ہوگی۔ پھر بھی کوئی مسئلہ ہو تو بتائیں۔
 

ایم اے راجا

محفلین
ابنِ سعید اب بھی ایک ضرب کا نشان سرخ رنگ میں کئی اقتباس کے آپشن پر موجود ہے اور آپشن کا نام پڑھنے میں نہیں آ رہا۔ شکریہ۔
 
Top