محمد اظہر نذیر
محفلین
چھپا کر فائدہ کیا، کہہ کے دیکھیں
پھر اُس کے بعد جو ہو سہہ کے دیکھیں
اکٹھے رہ کے اُکتا سے گئے ہیں
چلو کچھ دیر تنہا رہ کے دیکھیں
کہاں لے جائیں گے جذبات ہم کو
محبت کی ہے دھارا بہہ کے دیکھیں
بُرا وہ اسقدر شائد نہیں ہے
اُسے سُن کر اُسے کچھ کہہ کے دیکھیں
پتہ چلتا ہے اظہر کیا تھا بھاؤ
وہی گُزرے جو خود پر، سہہ کے دیکھیں
پھر اُس کے بعد جو ہو سہہ کے دیکھیں
اکٹھے رہ کے اُکتا سے گئے ہیں
چلو کچھ دیر تنہا رہ کے دیکھیں
کہاں لے جائیں گے جذبات ہم کو
محبت کی ہے دھارا بہہ کے دیکھیں
بُرا وہ اسقدر شائد نہیں ہے
اُسے سُن کر اُسے کچھ کہہ کے دیکھیں
پتہ چلتا ہے اظہر کیا تھا بھاؤ
وہی گُزرے جو خود پر، سہہ کے دیکھیں
مدیر کی آخری تدوین: