ایک نئے تھیم کی درخواست!

arifkarim

معطل
حال ہی میں محترم شاکراالقادری صاحب نے اپنے ''القلم'' فارم پر ایک نیا تھیم متعارف کروایا ہے جو کہ ''نئے'' لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کے صارفین کیلئے بہت کارآمد ہے۔ اس میں علوی نستعلیق کا ڈیفالٹ سائز 18 رکھا گیا ہے۔ کیونکہ وائڈ اسکرین لیپ ٹاپس 1280*800 کی ریزولوشن استعمال کرتے ہیں۔ اور اس سے چھوٹا سائز پڑھنے میں بہت دشواری پیدا کرتا ہے۔

گو کہ اس ریزولوشن کو استعمال کرنے والے صارفین بیرون ممالک میں مقیم ہیں اور انکی تعداد بھی بہت کم ہے، اسکا یہ مطلب نہیں کہ اسپر توجہ نہ دی جائے۔

اگر نیا تھیم شامل نہیں کیا جا سکتا تو کم از کم مینولی وی بی پر فانٹ سائز بڑھانے کے گر بتلائیں جائیں۔۔۔ مجھے امید ہےمیرا یہ پیغام ناظمین تک پہنچ گیا ہوگا! شکریہ
 
اسد

محفلین
میں ‭17"‬ کا مونیٹر استعمال کرتا ہوں، جو کہ اب پاکستان میں بھی عام ہے۔ اس پر 1280x1024 ریزولوشن استعمال کرتا ہوں۔

میں اوپرا استعمال کرتا ہوں، اور عام طور پر ‭150%‬ میگنی‌فائی کر لیتا ہوں، ‭120%‬ بھی مناسب ہے (جو میں عام طور پر استعمال کرتا ہوں، انگلش سائٹس کے لئے بھی) لیکن ڈیڑھ گنا بہتر ہے۔ اوپرا میں بعض دوسرے مسئلے ہیں لیکن ان کا بھی ضرورت کے مطابق حل موجود ہے۔

Edit: ابھی پوسٹ کرنے کے بعد، چیک کرنے کے لئے، فائر فوکس میں محفل کا صفحہ کھولا تو بڑے فونٹ والی تھیم کی ضرورت کا احساس ہوا۔ بہت سے لوگ فونٹ سائز کی تبدیلیوں کے بارے میں نہیں جانتے، ان کے لئے خصوصاً ایسی تھیم کی ضرورت ہے۔

ویسے فائر فوکس میں کنٹرول کی کلید کے ساتھ + کی کلید دبانے سے فونٹ سائز بڑھ جاتا ہے (ڈیفالٹ سیٹنگز میں)۔ یا View مینو میں Zoom پر کلک کر کے Zoom In پر کلک کریں۔
 
بھائی ،زوم کی آپشن تو انٹرنیٹ اکسپلورر 7 میں بھی موجود ہے، لیکن یہ کوئی مستقل حل تو نہیں۔ نیز زوم کرنے پر وتری سکرول بار اکٹیویٹ ہو جاتی اور متن پڑھنے کیلئے ماؤس کے ذریعے صفحہ دائیں بائیں کرنا پڑتا ہے:(
 
Top