مزمل شیخ بسمل
محفلین
شعر کافی پرانہ ہے لیکن اسی حالت میں پیشِ خدمت ہے.:
عجب ہی رسم ہے دنیا میں تشبیہات کی بسمل
مرے جذبات کو اہلِ جہاں اشعار کہتے ہیں
عجب ہی رسم ہے دنیا میں تشبیہات کی بسمل
مرے جذبات کو اہلِ جہاں اشعار کہتے ہیں
وزن کے اعتبار سے تو درست ہے۔ اساتذہ کا انتظار ہےشعر کافی پرانہ ہے لیکن اسی حالت میں پیشِ خدمت ہے.:
عجب ہی رسم ہے دنیا میں تشبیہات کی بسمل
مرے جذبات کو اہلِ جہاں اشعار کہتے ہیں
عجب سا طورہے دنیا میں تشبیہات کا بسمل
ایک امکان یہ ہے
ہی ؟ ایسے کر دیںوہ پاس ہی میں تھا کہ مری آنکھ کھل گئی
معذرت ۔ ہی پر اعتراض نہیں تھا، "میں" پر تھا ۔ میں ہی کریں یا ہی میں، بات ایک ہی ہے۔ میں یہ کہہ رہا تھا کہ پاس میں ہونا صحیح نہیں ہے، پاس ہونا صحیح ہے۔ جیسے تم مرے پاس ہو تے ہو گویااور یوں کہوں تو؟
وہ پاس میں ہی تھا؟
یوں کر دو
کل رات میرے ساتھ عجب سانحہ ہواوہ پاس ہی تھا، اور مری آنکھ کھل گئییاوہ ساتھ ہی تھا، اور مری آنکھ کھل گئی
اور یوں کہوں تو؟
وہ پاس میں ہی تھا؟
ہی کا استعمال بھی بہت Tricky ہے۔ یہ خاص اس لفط کے ساتھ بلا فصل استعمال کیا جاتا ہے جس پر ضرور دینا منظور ہو، مثلاً ہم اکثر کہتے ہیں
یہ آپ کا ہی کام ہے۔
لیکن صحیح کچھ یوں ہے
یہ آپ ہی کا کام ہے۔
اسی طرح پاس میں ہی تھا یا ساتھ میں ہی تھا کہ بجائے پاس ہی میں تھا یا ساتھ ہی میں تھا چاہیے۔
اور اعجاز صاحب نے اسے بالکل درست استعمال کر کے خوب کر دیا ہے