ایک نا مکمل نظم - (نثری نظم)

مغزل

محفلین
(اس زمرے میں چو نکہ مبتدی اور وہ شاعرجو پابندِ بحور شاعری نہیں کر سکتے اپنا "کلام" پوسٹ کر سکتے ہیں) ۔۔ اس لیے ۔۔۔

مجھے نہیں معلوم کہ ادب کے نام پر یہ رویہ کیا کہلاتا ہے مگر ۔۔خوب ہے واہ :confused:

’’ نا مکمل نظم ‘‘

بحیرہ عرب سے ہزاروں میل دور
کوہساروں سے گھری
ٹھنڈی ہوا، چاندنی اور شبنم سے باتیں کرتی جھیل میں
اٹھکیلیاں کرتے
اور چونچ سے چونچ ملا کر سرگوشیاں کرتے ہوئے
راج ہنسوں کے جوڑے
اس بات سے قطعاً بے خبر ہیں کہ
جھیل کا نیلگوں پانی
انسانوں کے خون سے سرخ ہوچکا ہے !

م۔م۔مغل
(بجٹ تقریر پر)
 
اور اُس جھیل سے
دُور افق سے پرے
اے بحیرہِ عرب
تیرے ساحل پہ اب
سرمگیں شام ہے
ایک ہنگام ہے۔ ۔ ۔ ۔
راگ میں رنگ میں
خون کے رنگ میں
مغربی موسقی پر تھرکتی ہوئی
رقص کرتی ہوئی۔ ۔
وہ جو ٹولی سی ہے
خوش جمالوں کو اپنے جلو میں لئے
خود فراموش ہے
کتنی مدہوش ہے
کس قدر بے خبر۔ ۔
موردِ ہر غضب
وائے اہلِ طرب
الحذر الحذر۔ ۔
پرسکوں بحر میں
اسکی ہر لہر میں
کتنے طوفان ہیں
مضطرب مضطرب
 

فاتح

لائبریرین
مجھے نہیں معلوم کہ ادب کے نام پر یہ مذاق کیا کہلاتا ہے مگر ۔۔خوب ہے واہ :)
 
(اس زمرے میں چو نکہ مبتدی اور وہ شاعرجو پابندِ بحور شاعری نہیں کر سکتے اپنا "کلام" پوسٹ کر سکتے ہیں) ۔۔ اس لیے ۔۔۔

مجھے نہیں معلوم کہ ادب کے نام پر یہ رویہ کیا کہلاتا ہے مگر ۔۔خوب ہے واہ :confused:
ادب کے نام پہ بے ادبی:)
دیوِ استبداد ہے ادبی قبا میں پائے کوب:rolleyes:
تو سمجھتا ہے یہ ہے تہزیب کی نیلم پری
 

فاتح

لائبریرین
مغل صاحب! آپ تو یقیناً سمجھ گئے ہوں گے کہ میرا مراسلہ آپ کے نا مکمل افسانے کے متعلق ہے:)
 

مغزل

محفلین
اور اُس جھیل سے
دُور افق سے پرے
اے بحیرہِ عرب
تیرے ساحل پہ اب
سرمگیں شام ہے
ایک ہنگام ہے۔ ۔ ۔ ۔
راگ میں رنگ میں
خون کے رنگ میں
مغربی موسقی پر تھرکتی ہوئی
رقص کرتی ہوئی۔ ۔
وہ جو ٹولی سی ہے
خوش جمالوں کو اپنے جلو میں لئے
خود فراموش ہے
کتنی مدہوش ہے
کس قدر بے خبر۔ ۔
موردِ ہر غضب
وائے اہلِ طرب
الحذر الحذر۔ ۔
پرسکوں بحر میں
اسکی ہر لہر میں
کتنے طوفان ہیں
مضطرب مضطرب

بہت خوب محمود صاحب۔ آپ عنوان طے کیجے اور الگ لڑی میں بھی پیش کیجے بہت خوب ۔
 

مغزل

محفلین
مجھے نہیں معلوم کہ ادب کے نام پر یہ مذاق کیا کہلاتا ہے مگر ۔۔خوب ہے واہ :)
مغل صاحب! آپ تو یقیناً سمجھ گئے ہوں گے کہ میرا مراسلہ آپ کے نا مکمل افسانے کے متعلق ہے:)

جی میں سمجھ گیا ہوں ، اور جو میں نے کہا وہ بھی آپ سمجھ گئے ہوں گے ۔ کسی بھی صنف ( طے شدہ یا غیر طے شدہ) کا مذاق اڑانا کس بات کی دلالت کرتا ہے یہ الگ بحث ہے ۔کوئی مانے یا نہ مانے یہ ہر شخص کی ذاتی صوابدید پر منحصر ہے مگر ’’ ٹھٹھول ‘‘ سے نہ تو کسی کا قد گرتا ہے اور نہ ہی بڑھتا ہے ۔ ابتدا میں آزاد نظم کو جوش صاحب نے خوب لتاڑا ۔۔۔بلکہ ’’ مینڈکوں کا جلوس ‘‘ کا بھی خطاب نصیب ہوا، بعد ازاں تسلیم کر ہی لیا گیا۔سو مجھے آپ کی بات سے اتفاق نہیں مگر میں ایک حد تک اختلاف بھی نہیں رکھتا ۔ سلامت رہیں ۔
 
بہت خوب محمود صاحب۔ آپ عنوان طے کیجے اور الگ لڑی میں بھی پیش کیجے بہت خوب ۔
شکریہ مغل صاحب لیکن گذشتہ کئی ماہ سے میں نہ تو کوئی نیا دھاگا شروع کرسکتا ہوں اور نہ ہی کوئی ذاتی میسج بھیج سکتا ہوں۔ شکایات والے زمرے میں عرض کیا تھا لیکن حل نہیں نکلا۔ تو ڈسپلے بھی پورا نظر نہیں آتا۔ دوسری اردو کی ویب سائٹس صحیح طور پر کھل رہی ہیں اور سارے فنکشن کام کررہے ہیں ۔ یہاں پتہ نہیں کیا پرابلم ہے لیکن ایسا ہی ہے۔۔ ۔ ۔ کچھ اور بھی شاعری کی ہے لیکن شئیر کیسے کریں۔ پتہ نہیں کوئی بگ ہے یا کیا ہے:)
ابن مریم ہوا کرے کوئی۔ ۔ ۔ ۔
میرے دکھ کی دوا کرے کوئی​
 

مغزل

محفلین
اوہ۔۔ تقریباً یہی مشکلات میرے ساتھ بھی ہیں ۔بڑا جی کڑا کر کے بیٹھنا پڑتا ہے محفل میں پوسٹ کرنے کے لیے ۔۔ بسا اوقات تو صفحہ کھل کر ہی نہیں دیتا۔۔ خیر۔۔دیکھتے ہیں ۔جلد ہی کوئی حل نکل آئے گا۔ سلامت رہیں
 
Top