میں سمجھتا تھا خبر اُس کو ہے
ویسے انجان بنا پھرتا ہے
آج جب ذکر کیا لوگوں نے
پوچھتا ہے کہ ہوا کیا تجھ کو؟
پہلے مصرع اور دوسرے مصرع، دونوں میں ’ہے‘ استعمال ہو رہا ہے۔ اس کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
میں سمجھتا تھا خبر ہے اُس کو
دوسری غلطی زیادہ اہم ہے، جو واقعاتی غلطی ہے۔ جب لوگوں نے ذکر کیا تو شاعر کے غیاب میں ہی ہوا ہو گا نا، پھر محبوب یہ کیوں پوچھے گا کہ ’تجھ کو کیا ہوا ہے‘۔ یہاں ’اس کو کیا ہوا ہے‘ کا محل ہے۔ لیکن اس سے بات واضح نہیں ہوتی، اس لئے ایک مصرع اور بڑھا کر بات واضح کر دینی چاہئے۔ کوئی قطعہ یا رباعی تو نہیں ہے کہ چار مصرعوں میں ہی بات ختم کی جائے۔