ایک نظم تواتر حاضر خدمت ہے

تواتر

کبھی دیکھی ہے کیا تُم نے
ٹپکتی بوند پانی کی
کسی پتھر زمیں‌پر بھی
فقط گر کے تواتر سے
زمیں میں چھید کرتی ہے
اُ سی اک بوند کی مانند
میں ٹپکوں گا تواترسے
تمھارے سنگ سے دل میں
کبھی تو چھید کردوں گا۔
 

مغزل

محفلین
تواتر

کبھی دیکھی ہے کیا تُم نے
ٹپکتی بوند پانی کی
کسی پتھر زمیں‌پر بھی
فقط گر کے تواتر سے
زمیں میں چھید کرتی ہے
اُ سی اک بوند کی مانند
میں ٹپکوں گا تواترسے
تمھارے سنگ سے دل میں
کبھی تو چھید کردوں گا۔

پیارے بھائی اظہر ۔ تحریری شکل میں شامل کیجے ۔۔
نظم اپنی معنویت میں خوب ہے ۔۔ باقی باتیں اگر اجازت ہو تو عرض کروں گ۔
دعا گو: م۔م۔مغل
 

مغزل

محفلین
بالکل بابا جانی ۔ یہ لفظ نظم اور غزل کا ہے ہی نہیں ۔ ۔۔
پھر مجھے اس منظوم اظہارِ کیف میں اقدار کشی کی بُو بھی آرہی ہے ۔۔
کہ محبوب سے ایسا مکالمہ تھڑے پاٹے کی بولیوں میں تو روا ہو تو ہو۔۔
ذاتی مسئلہ ہو تو ہو۔ مگرا دبی زبان کا حصہ نہیں ۔۔
 
تواتر

کبھی دیکھی ہے کیا تُم نے
ٹپکتی بوند پانی کی
کسی پتھر زمیں‌پر بھی
فقط گر کے تواتر سے
زمیں میں چھید کرتی ہے
اُ سی اک بوند کی مانند
میں ٹپکوں گا تواترسے
تمھارے سنگ سے دل میں
کبھی تو چھید کردوں گا۔

پیارے بھائی اظہر ۔ تحریری شکل میں شامل کیجے ۔۔
نظم اپنی معنویت میں خوب ہے ۔۔ باقی باتیں اگر اجازت ہو تو عرض کروں گ۔
دعا گو: م۔م۔مغل

محترم ، نیکی اور پوچھ پوچھ؟
 

مغزل

محفلین
بھائی آپ کی آمد سے قبل بابا جانی ارشاد فرما ہی چکے ہیں ۔۔ میرا اسی جانب اشارہ مقصود تھا۔۔ باقی تو مختصراً لکھ ہی دیا تھا۔۔
 

مغزل

محفلین
بھائی اپنے پہلے مراسلے میں تصویر ہٹا کر تحریر کو شامل کرلیں تو مناسب رہے گا۔ شکریہ
 

مغزل

محفلین
خوش رہو بھیا۔ اور ایک کام اگر ناگوار نہ گزرے تو۔۔
یہ کہ ن م راشد، مجید امجد، اخترالایمان ، فیض صاحب سمیت مشاہیر کی نظمیات کا مطالعہ عادت بنا لیں تو نظم کے برتاؤ پر انشا اللہ عبور حاصل ہوجائے گا۔۔
اور ان سوالات کا شافی جواب ملے گا کہ نظم کیسے کہتے ہیں کیوں کہتے ہیں اور نظم کب کہتے ہیں ؟؟۔۔۔ امید ہے برا نہ مناؤ گے۔۔
 
Top