ایک نمکو بھری غزل اصلاح، تنقید و تبصرہ کیلئے،'' کیا بُرا زن مرید ہوتا ہے''

کیا بُرا زن مرید ہوتا ہے؟
قابل رشک و دید ہوتا ہے

پیر جورو کے چومنے والا
اب مثال فقید ہوتا ہے

ایک بیگم پہ کیا قناعت ہو
بس کہ ھل مم مزید ہوتا ہے

گھر جمائی تلاش کرتے ہیں
کیا یہ وصف حمید ہوتا ہے

عقد ثانی بھی ہو گا اولیٰ کر
کیوں تُو خاطر کبید ہوتا ہے

سب پہ اظہر کرم پری رُخ کا
تُجھ پہ غصہ شدید ہوتا ہے​
 

الف عین

لائبریرین
بس کبید اور فقید ہی کھٹکا۔ لیکن مزاح میں چل بھی سکتا ہے۔ ’نمکو‘ سے شاید مزاحیہ ہی مراد ہے
 
Top