ایک نمکین سی غزل ایکسٹرا نمکو کے ساتھ،'' فائدہ کیا ہے ایسی سی سی کا''

فائدہ کیا ہے ایسی سی سی کا
ہو دگر ذائقہ جو مرچی کا
یا
دہ دفہ ذائقہ ہو مرچی کا

کر دے پیلا سفید کُرتے کو
دُر فٹے منہ ایسے دھوبی کا

پارلر بھی بگاڑ کچھ نہ سکا
کیا کروں اور ایسی بیوی کا

اور کس کام کا تھا مدرسی
پیریڈ ایک بس تھا پی ٹی کا

اک حسینہ کو پھول دینا ہے
پر یہ موسم نہیں ہے گوبھی کا

توڑ دوں دانت میں ترے اظہر
شوق کتنا ہے تُجھ کو کھی کھی کا​
 

شمشاد

لائبریرین
اک حسینہ کو پھول دینا ہے
پر یہ موسم نہیں ہے گوبھی کا

یہاں تو ہر موسم میں گوبھی مل جاتی ہے۔

بہت داد قبول فرمائیں۔
 
ماشاءاللہ بہت خوب لکھی ہے۔
بہت سی داد قبول فرمائیے۔

وزن چیک کرلیجیے:
دُر فٹے منہ ایسے دھوبی کا
املا چیک کرلیجیے:
اور کس کام کا تھا مدرسی
 

الف عین

لائبریرین
مطلع کی یہ شکل سمجھ میں نہیں آئی
دہ دفہ ذائقہ ہو مرچی کا
پہلی صورت ہی درست ہے
کر دے پیلا سفید کُرتے کو
دُر فٹے منہ ایسے دھوبی کا
÷÷اسامہ کی بات درست ہے، مونہہ وزن میں آتا ہے مگر اچھا نہیں لگتا، اس کی جگہ ستیا ناس کہو تو
ستیا ناس ایسے دھوبی کا

پارلر بھی بگاڑ کچھ نہ سکا
کیا کروں اور ایسی بیوی کا
÷÷بگاڑ یا سدھار؟

اور کس کام کا تھا مدرسی
پیریڈ ایک بس تھا پی ٹی کا
لفظ مدرسی سمجھ میں نہیں آیا
 
مطلع کی یہ شکل سمجھ میں نہیں آئی
دہ دفہ ذائقہ ہو مرچی کا
پہلی صورت ہی درست ہے
جی بہت بہتر جناب

کر دے پیلا سفید کُرتے کو
دُر فٹے منہ ایسے دھوبی کا
÷÷اسامہ کی بات درست ہے، مونہہ وزن میں آتا ہے مگر اچھا نہیں لگتا، اس کی جگہ ستیا ناس کہو تو
ستیا ناس ایسے دھوبی کا
جی بہت بہتر جناب

پارلر بھی بگاڑ کچھ نہ سکا
کیا کروں اور ایسی بیوی کا
÷÷بگاڑ یا سدھار؟
بگاڑ یہاں بمعنیٰ سُدھار ہی لیا ہے جناب، بس از راہ تفنن


اور کس کام کا تھا مدرسی
پیریڈ ایک بس تھا پی ٹی کا
لفظ مدرسی سمجھ میں نہیں آیا
لفظ مدرسہ ہے جناب ٹائپو ہوا

گویا اب صورتحال یوں ہوئی

فائدہ کیا ہے ایسی سی سی کا
ہو دگر ذائقہ جو مرچی کا

کر دے پیلا سفید کُرتے کو
ستیاناس ایسے دھوبی کا

پارلر بھی بگاڑ کچھ نہ سکا
کیا کروں اور ایسی بیوی کا

اور کس کام کا تھا مدرسہ
پیریڈ ایک بس تھا پی ٹی کا

اک حسینہ کو پھول دینا ہے
پر یہ موسم نہیں ہے گوبھی کا

توڑ دوں دانت میں ترے اظہر
شوق کتنا ہے تُجھ کو کھی کھی کا​
 
او ۔۔۔ ر ۔۔۔ ۔ کس ۔۔۔ ۔۔ کا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔م ۔۔۔ ۔۔کا ۔۔۔ ۔تا ۔۔۔ ۔۔ مد ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ رس ۔۔۔ ۔۔ سہ
فاعلاتن مفاعلن فعلن
آہستہ بولیں یہ شاعری کی درسگاہ ہے۔(مذاق)
مدرسہ میں ”س“ مشدد نہیں ہے ، مدرسہ:فعولن
اور کس کا ۔۔۔۔ فاعلاتن
م کا تھَ مد ۔۔۔۔۔۔ مفاعلن
رسہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فعو
 
آہستہ بولیں یہ شاعری کی درسگاہ ہے۔(مذاق)
مدرسہ میں ”س“ مشدد نہیں ہے ، مدرسہ:فعولن
اور کس کا ۔۔۔ ۔ فاعلاتن
م کا تھَ مد ۔۔۔ ۔۔۔ مفاعلن
رسہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ فعو
یوں دیکھ لیجئے

فائدہ کیا ہے ایسی سی سی کا
ہو دگر ذائقہ جو مرچی کا

کر دے پیلا سفید کُرتے کو
ستیاناس ایسے دھوبی کا

پارلر بھی بگاڑ کچھ نہ سکا
کیا کروں اور ایسی بیوی کا

اوراسکول میں تھا کیا رکھا
پیریڈ ایک بس تھا پی ٹی کا

اک حسینہ کو پھول دینا ہے
پر یہ موسم نہیں ہے گوبھی کا

توڑ دوں دانت میں ترے اظہر
شوق کتنا ہے تُجھ کو کھی کھی کا​
 
اب درست ہے۔
۔، پیریڈ ایک ہی تھا پی ٹی کا
کہنے میں کیا حرج ہے؟
جی بہت بہتر ہے جناب



فائدہ کیا ہے ایسی سی سی کا
ہو دگر ذائقہ جو مرچی کا​

کر دے پیلا سفید کُرتے کو
ستیاناس ایسے دھوبی کا​

پارلر بھی بگاڑ کچھ نہ سکا
کیا کروں اور ایسی بیوی کا​

اوراسکول میں تھا کیا رکھا
پیریڈ ایک ہی تھا پی ٹی کا​

اک حسینہ کو پھول دینا ہے
پر یہ موسم نہیں ہے گوبھی کا​

توڑ دوں دانت میں ترے اظہر
شوق کتنا ہے تُجھ کو کھی کھی کا​
 
کچھ تبدیلیاں

فائدہ کیا ہے ایسی سی سی کا
ہو دگر ذائقہ جو مرچی کا

شوہریت بھی لے کے کیا کرنا
سگ ہی بہتر ہے اس سے دھوبی کا


پارلر بھی بگاڑ کچھ نہ سکا
کیا کروں اور ایسی بیوی کا

اوراسکول میں تھا کیا رکھا
پیریڈ ایک ہی تھا پی ٹی کا

باپ گھر سے نکالنا ہے تو بول
کھانستا ہے مریض ٹی بی کا

اک حسینہ کو پھول دینا ہے
پر یہ موسم نہیں ہے گوبھی کا

کیا تھی پہچان تیری زرداری
فائدہ ہو گیا ہے بی بی کا

آہ بھر کے وہ بول دی بُڑھیا
اب کسے انتظار سیٹی کا


توڑ دوں دانت میں ترے اظہر
شوق کتنا ہے تُجھ کو کھی کھی کا​
 
آخری تدوین:
Top