پیارے بھائی! ایسا نہیں ہے۔ یہاں ہمارے بعض کا احباب کا مقصد صرف اور صرف اسلام اور اسلامی تعلیمات کے خلاف باتیں کرنا اور اسلام کو بدنام کرنا ہے۔ یہ مکالمہ، بحث مباحثہ صرف اور صرف اسی مقصد کے لئے کرتے ہیں۔ جاننے یا سمجھنے کے لئے ہرگز نہیں۔ جب یہ ایسے مباحثوں اور مکالموں میں ”لا جواب“ ہوجاتے ہیں تو راہ فرار اختیار کرلیتے ہیں۔ اسی محفل میں ایسی بیسیوں مثالیں موجود ہیں۔
لہٰذا آپ انہیں ”مطمئن کرنے“ کی لاحاصل خواہش
کے بغیر اگر اس مسئلہ کو واضح کرنا چاہیں تو ضرور لکھئے۔ اللہ آپ کو اجر دے گا اور بہت سے لاعلم محفلین کی دینی معلومات میں اضافہ بھی ہوگا۔