ایک نیا جمہوری نظام

11_02.gif
 

نایاب

لائبریرین
" نقار خانے میں طوطی " کی آواز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتخابات میں بطور کاروبار سرمایہ کاری کرنے والے کب گھاٹے کا سودا کرتے ہیں ۔
رات گئے جو سیاسی پنڈتوں کا سر جوڑ اجتماع ہوا ۔اور متفق ہوتے آئینی راگ اونچے سروں میں گایا گیا ۔
ایسا اجتماع کبھی کسی ایسے مسلے پر بھی ہوا جو کہ عوام کے لیئے سر درد بنا رہا ہو ۔۔۔؟
سب کو کرسی کی فکر ہے ۔ جو کہ پاکستان کو بنائے نہیں بلکہ برباد کر دے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باتیں تو سب ہی سچ کی ہیں محترم نے
رسوائی بھری ہیں تو کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کاش جاگ جائے عوام پاکستان ۔
 

حسینی

محفلین
خوب کالم شیر کیا ہے۔۔۔۔۔ بہت شکریہ۔
شاعر مشرق نے موجودہ مغربی طرز جمہوریت کو دیکھ کر کہا تھا:

جمہوریت اک طرز حکومت ہے کہ جس میں
بندوں کو گنا کرتے ہیں، تولا نہیں کرتے!

تو نے کیا دیکھا نہیں مغرب کا جمہوری نظام
چہرہ روشن، اندروں چنگیز سے تاریک تر!

ہے وہی سازِ کہن مغرب کا جمہوری نظام
جس کے پردوں میں نہیں غیر از نوائے قیصری

جمہور کے ابلیس ہیں ارباب سیاست
باقی نہیں اب میری ضرورت تہ افلاک!
اور بقول شیطان رجیم:

ہم نے خود شاہی کو پہنایا ہے جمہوری لباس
 
Top