ایک نیا زبردست نستعلیق فانٹ

مجھے انٹرنیٹ سے ایک نیا اردو نستعلیق فانٹ ملا ہے جو نفیس نستعلیق کی نسبت تیز رفتار، خوبصورت اور زیادہ قابلِ استعمال لگ رہا ہے۔ میں نے یہ فانٹ پاک مجلس کے ڈاؤن لوڈز سیکشن میں رکھ دیا ہے، آپ بھی آزما کر دیکھئے، شاید یہ نسخ یونی کوڈ فونٹس کا اچھا متبادل ثابت ہو سکے۔

فونٹ کا موزیلا فائرفاکس براؤزر میں سرسری سا نظارہ ملاحظہ فرمائیں:

attachment.php
 
Attachments

  • urdufont.jpg
    urdufont.jpg
    49.9 KB · مناظر: 86

نبیل

تکنیکی معاون
گلفام مصطفی، یہ نبیل نستعلیق فونٹ ہے اور اس کے بارے میں یہاں پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے۔
 
گلفام مصطفی، یہ نبیل نستعلیق فونٹ ہے اور اس کے بارے میں یہاں پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے۔

اس فونٹ کے متعلق تفصیلات کس تھریڈ میں‌ ملیں گی؟ براہِ مہربانی ربط عنایت فرمائیے۔ میں نے ذاتی طور پر محفل میں تلاش کے ذریعے مختلف ربط تلاش کئے ہیں مگر جو ربط ملے ہیں، ان کے مطابق یہ فانٹ صرف ایک مخصوص سافٹ ویئر "ناشر" میں کام کرتا ہے۔ جبکہ میں نے اس فانٹ کے ذریعے مائیکروسافٹ میں بھی اردو لکھی ہے اور فائرفاکس پر ویب پیچ بنا کر اس کا رزلٹ بھی چیک کیا ہے جو مجھے بہت اچھا لگا ہے۔ میری ذاتی رائے میں یہ فانٹ ویب سائٹس پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہاں، جو نام آپ نے بتایا ہے، فانٹ کا نام وہی ہے۔

مزید کچھ تفصیلات اگر اسی تھریڈ میں دے سکیں تو مہربانی ہوگی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی فونٹ کا نام نبیل نستعلیق ہی ہے اور یہ ناشر پبلشر میں استعمال ہونے والے نستعلیق فونٹ، جو کہ اوپن ٹائپ نہیں ہے، کی اشکال پر مبنی ہے۔
 
جی فونٹ کا نام نبیل نستعلیق ہی ہے اور یہ ناشر پبلشر میں استعمال ہونے والے نستعلیق فونٹ، جو کہ اوپن ٹائپ نہیں ہے، کی اشکال پر مبنی ہے۔

نبیل بھائی! مجھے فانٹس کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ اوپن ٹائپ سے آپ کی کیا مراد ہے کہ یہ ناشر پبلشر کے علاوہ بطور یونی کوڈ فانٹ کام نہیں کر سکتا؟
 
دوست

محفلین
ٹرو ٹائپ اور اوپن ٹائپ دو اقسام ہیں‌فونٹس کی۔ معلومات آپ گوگل سے لے سکتے ہیں۔
 
آفس 2007 میں نبیل فانٹ بالکل درست کام کرتا ہے، پھر ناشر کی کیا ضرورت ہے؟
b5.gif

یہی بات تو میں کہہ رہا ہوں کہ یہ فونٹ بہت اچھا لگ رہا ہے۔ میرے پاس آفس 2003 ہے اور اس میں بھی یہ فانٹ بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔ فائرفاکس براؤزر میں بھی اس کا رزلٹ بہت زبردست ہے۔ لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر میں یہ کچھ ٹھیک کام نہیں کر رہا۔۔۔خصوصاً لائن سپیسنگ بہت زیادہ ہوجاتی ہے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں جسے شاید سی ایس ایس کے استعمال سے درست کیا جا سکے۔ لیکن مجموعی طور پر یہ فانٹ مجھے نفیس نستعلیق کے مقابلے میں بہتر لگ رہا ہے۔
 
arshadmm

محفلین
محترم بھلا اب چیک کیسے کیا جائے پاک مجلس والے تو پورا شجرہ مانگتے ہیں لاگ ان ہونے کیلئے؟؟؟؟؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرا کہنے کا مطلب تھا کہ ناشر والا فونٹ مختلف فارمیٹ کا نستلعیق فونٹ ہے جبکہ نبیل نستعلیق ایک اوپن ٹائپ فونٹ ہے جس میں ناشر والے نستعلیق فونٹ کی اشکال استعمال کی گئی ہیں۔ یہ محض اتفاق ہے کہ اس فونٹ کو زیادہ توجہ حاصل نہیں ہوئی ہے اور اس کو مختلف اپلیکیشنز میں ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے۔
 
نبیل بھائی! یہ فانٹ میں نے علیحدہ سے ڈاؤن لوڈ نہیں کیا۔ میں نے ناشر سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کیا تو اس میں دو فونٹس علیحدہ سے موجود تھے جن میں سے ایک نبیل نستعلیق ہے۔
 
arshadmm

محفلین
بہت دیر کی مہربان آتے آتے ۔۔۔ بہرحال بندہ حقیر پر تقصیر نے ناشر والوں‌کی سائٹ سے فونٹ ڈاؤن لوڈ کیا اور چیک بھی کیا مگر یہ پاک نستعلیق سے بہتر تو نہیں درحقیقت آج کل میں‌ نستعلیق فونٹ کی تلاش میں‌ہوں‌ اور گو پاک نستعلیق بیٹا ہی دستیاب ہے مگر سب دستیاب نستعلیق فونٹز سے بہتر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خدا کرے جلد فائنل ورزن دستیاب ہو تو ہم بھی اردو کو اس کے اصل روپ میں‌ برقی دوڑ دوڑتے دیکھ سکیں۔
 
پاک نستعلیق یقینآ ایک بہتر نستعلیق فونٹ ہوگا۔ لیکن معلوم نہیں کب۔۔۔!!!
 
بھائی جان اس نئے فانٹ کا نام پاک نستعلیق نہیں بلکہ پاک نوری نستعلیق ہے ! ! !

میں محسن حجازی صاحب کے فانٹ کی بات کر رہا ہوں جس پر کام فی الحال تعطل کا شکار ہے۔ پاک نوری نستعلیق کے متعلق بھی اردو محفل پر پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے، جب تک سامنے نہیں آتا، اس کے بارے میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتا۔ جبکہ پاک نستعلیق کا بیٹا ورژن میں استعمال کرچکا ہوں۔
 
Top