ایک نیا مسئلہ

الف عین

لائبریرین
پچھلے تین چار دن سے ایک عجیب مسئلہ ہو رہا ہے، لیپ ٹاپ پر بھی اور دفتر میں بھی۔ میں لاگ ان کرتا ہوں۔ یہاں تک کہ پچھلے سیشن کے بعد کی پوسٹس کی تلاش کے بعد پہلے پوسٹ کو ہی جواب دینا چاہتا ہوں تو پھر لاگ ان سکرین سامنے آ جاتا ہے کہ تلاش کے فوراً بعد مجھے لاگ آف کر دیا جا رہا ہے۔ کیا بات ہے؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ تو بہت عجیب بات ہے استاد محترم۔ کیا آپ کا پاس ورڈ سیوڈ ہوتا ہے؟ اگر نہیں، تو پاس ورڈ کو محفوظ کرکے لاگ ان ہوں، اور پھر کوشش کریں

دوسرا کیا آپ کے پی سی اور لیپ ٹاپ میں کوئی وائرس تو نہیں ہے کہ اس کی وجہ سے محفل سے ہٹایا جا رہا ہو

ویسے زکریا بھائی یا نبیل بھائی ہی کچھ بتائیں گے تفصیل سے :(
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت تو دفتر میں یہ مسئلہ نہیں ہوا، لیکن گھر میں لیپ ٹاپ پر ضرور ہو رہا ہے۔ انٹہ وائرس تو ہر بار اپ ڈیٹ ہوتا رہتا ہے ہر نیٹ سے رابطے کے ساتھ۔ Avir Antivirus. دیکھتا ہوں پھر بھی۔
 

زیک

مسافر
یہ کوئی سیشن قائم رکھنے کا چکر ہے۔ اگر مسئلہ ریگولر رہا تو مجھے ذپ کریں۔ آپ سے کافی معلومات چاہیئے ہوں گی اسے diagnose کرنے کے لئے۔
 

الف عین

لائبریرین
آج تو تین بار لاگ ان کیا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ نہ جانے کیا بات تھی پچھلے تین چار دن۔
 
Top