محمد اظہر نذیر
محفلین
پیڑ میرے گاوں کا
پیڑ میرے گاوں کا
مول کوئی دے نہ پایا
ٹھنڈی ٹھنڈی چھاوں کا
پیڑ میرے گاوں کا
پانی بھرتی ناریں ہوں گی
اور کنویں پر ڈاریں ہوں گی
چھپ کہ دیکھیں گے وہ لڑکے
سینیما ، بن پیسے کڑکے
باگ لے پکڑا جو بھی جائے
چھوڑ جوتا پاوں کا
پیڑ میرے گاوں کا
ابے حقہ پیتے ہوں گے
ماں کی سُن کر جیتے ہوں گے
دیر سے کھانا بھی مل جائے
ہونٹ اپنے سیتے ہوں گے
بوڑھے بچے ہوں جواں
رعب سب پر ماوں کا
پیڑ میرے گاوں کا