عاطف ملک
محفلین
ویسے تو آج کل مصروفیت کے باعث شعر کہنا کارِ دشوار ہے لیکن بقول مظفرؔ وارثی "کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتا ہے اعجاز سخن"،سو تقریباً زبردستی کی ایک کاوش پیش ہے۔احباب کی رائے کا منتظر۔
دل مرا اس سے اٹھ گیا ہوتا
کاش وہ شخص بے وفا ہوتا
لمحہ لمحہ خیال آتا ہے
یوں نہ ہوتا اگر تو کیا ہوتا
اس کے غم سے گزر رہا ہوں ابھی
ورنہ شاید گزر چکا ہوتا
عشق بے موت مار دیتا ہے
کاش پہلے سے جانتا ہوتا
تُو بھی ہو جاتا خود پہ وارفتہ
میں اگر آئنہ ترا ہوتا
کچھ نہیں چاہیے مجھے عاطفؔ
ہاں مگر کاش وہ مِرا ہوتا
عاطفؔ ملک
جولائی ۲۰۲۰
کاش وہ شخص بے وفا ہوتا
لمحہ لمحہ خیال آتا ہے
یوں نہ ہوتا اگر تو کیا ہوتا
اس کے غم سے گزر رہا ہوں ابھی
ورنہ شاید گزر چکا ہوتا
عشق بے موت مار دیتا ہے
کاش پہلے سے جانتا ہوتا
تُو بھی ہو جاتا خود پہ وارفتہ
میں اگر آئنہ ترا ہوتا
کچھ نہیں چاہیے مجھے عاطفؔ
ہاں مگر کاش وہ مِرا ہوتا
عاطفؔ ملک
جولائی ۲۰۲۰