ایک کتاب درکار ہے

دوست

محفلین
مجھے ایک کتاب درکار ہے۔ اگرچہ یہ کاپی رائٹ اور کافی سارے رائٹس کی خلاف ورزی ہوگی لیکن میں اسے کمرشلی استعمال نہیں کرنے والا۔ ذاتی استعمال کے لیے درکار ہے۔
[ame="http://www.amazon.com/Programming-Corpus-Linguistics-Oliver-Mason/dp/0748614079"]کتاب یہ رہی۔[/ame]
بیرون ملک رہنے والا کوئی دوست جس کے تعلیمی ادارے یا قریبی لائبریری میں یہ کتاب دستیاب ہو اور وہ اس کو سکین کرکے مہیا کرسکے تو میں اس کا تاعمر ابھاری رہوں گا۔ کمپیوٹری لسانیات میں آگے بڑھنے کے لیے مجھے اس کے علاوہ اور کوئی کتاب نہیں مل سکی جو نئے بندے کو گائیڈ کرے۔ سی شارپ تو جو سیکھی ہے سو سیکھی ہے اور سیکھ رہا ہوں لیکن اگر گائیڈ نہ ہوئی تو پروگرامنگ میں دشواری ہوجائے گی میں پہلے ہی اس فیلڈ میں "نواں آیاں ایں سوہنیاں" ہوں۔
براہ کرم اس دھاگے میں یا ذپ سے رابطہ کیجیے۔
کاپی رائٹ وغیرہم کے ذیل میں قوانین کی خلاف ورزی جان کر منتظمین اس پیغام کو بلاتکلف حذف بھی کرسکتے ہیں ہمیں کوئی گلہ نہیں ہوگا۔
وسلام
 
بھائی یہ کتاب نہیں ملی مجھے البتہ پروگرامنگ کے موضوع پر میرے پاس بہت زیادہ کتابیں ہے اگر آپ کو کوئی دوسری کتاب درکار ہو تو آپ کہہ سکتے ہو مجھے اگر میرے پاس ہوا تو آپکی خدمت میں حاضر کرونگا
 

دوست

محفلین
گروجی: اس کا ای ورژن نہیں ہے۔
عبدالمجید: آپ کا شکریہ لیکن مجھے اپنے شعبے کے لحاظ سے کتاب درکار ہے۔
وسلام
 

دوست

محفلین
اگر یہ کتاب مل جائے تو بہتر رہے گا۔ سورس کوڈ تو قریبًا ہر کتاب کا انٹرنیٹ‌ پر موجود ہوتا ہے۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس Piki اور یونیورسٹی لائبریری کی ممبر شپ ہے۔ Piki کے پورے سرکل میں جو ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے، یہ کتاب موجود نہیں۔ تاہم یونیورسٹی کی لائبریری سے وہ لوگ چیک کر کے ایک دو دن میں بتائیں گے۔ اس کے بعد ہی کچھ کہہ سکوں‌گا
 

قیصرانی

لائبریرین
ہیلسنکی یونیورسٹی کی لائبریری میں‌ یہ کتاب موجود ہے تاہم ایک ہفتے کی مدت کے لئے صرف ہیلسنکی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو ہی ایشو کی جاتی ہے

اگر تا حال کتاب نہ ملی ہو تو بتائیے، میں شاید چند دن تک اس کتاب کو پا سکوں
 

حسن علوی

محفلین
میں نے کتاب کا نام نوٹ کر لیا ھے، گرچہ یہ میرے شعبہ سے تعلق نہیں رکھتی تاہم یونیورسٹی لائبریری سے چیک کروں‌ گا اگر وہاں سے مل گئی تو کوشش ہو گی اسکین کر لوں آپ کے لیئے۔
 
Top