عاطف ملک
محفلین
محترم حسیب احمد حسیب صاحب کا کلام پڑھنے کے بعد چند اشعار لکھے ہیں جو کہ اساتذہ کرام بالخصوص محترم اعجاز عبید اور محفلین کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں
بے پردگی حرام ہے، پردہ کیا کریں
بہنوں کو یہ پیام ہے، پردہ کیا کریں
پردہ ہے دل کا، آنکھ کا، اس میں بدن کا کیا؟
دھوکہ یہ خوب عام ہے، پردہ کیا کریں
جذبات کی حدت میں جو ہوتی ہے سرکشی
اس کی یہی لگام ہے، پردہ کیا کریں
دنیا میں بھی ستائی نہ جائیں گی آپ اور
عقبیٰ میں بھی انعام ہے،پردہ کیا کریں
ہیں آپ بی بی زہرہ و زینب کی جانشین
کیسا حسیں مقام ہے، پردہ کیا کریں
آسان گو نہیں ہے، اجر بھی تو دیکھیے
کوثر کا میٹھا جام ہے، پردہ کیا کریں
سوچیں تو آخرت کا سفر ہے بہت کٹھن
دنیا تو ایک گام ہے، پردہ کیا کریں
فرمانِ ذوالجلال "جَلَابِیبِھِن" کے بعد
حجت ہوئی تمام ہے، پردہ کیا کریں
عاطف کے بھائیوں کو بھی اس میں نہیں ہے چھوٹ
ان پر بھی التزام ہے، پردہ کیا کریں
بے پردگی حرام ہے، پردہ کیا کریں
بہنوں کو یہ پیام ہے، پردہ کیا کریں
پردہ ہے دل کا، آنکھ کا، اس میں بدن کا کیا؟
دھوکہ یہ خوب عام ہے، پردہ کیا کریں
جذبات کی حدت میں جو ہوتی ہے سرکشی
اس کی یہی لگام ہے، پردہ کیا کریں
دنیا میں بھی ستائی نہ جائیں گی آپ اور
عقبیٰ میں بھی انعام ہے،پردہ کیا کریں
ہیں آپ بی بی زہرہ و زینب کی جانشین
کیسا حسیں مقام ہے، پردہ کیا کریں
آسان گو نہیں ہے، اجر بھی تو دیکھیے
کوثر کا میٹھا جام ہے، پردہ کیا کریں
سوچیں تو آخرت کا سفر ہے بہت کٹھن
دنیا تو ایک گام ہے، پردہ کیا کریں
فرمانِ ذوالجلال "جَلَابِیبِھِن" کے بعد
حجت ہوئی تمام ہے، پردہ کیا کریں
عاطف کے بھائیوں کو بھی اس میں نہیں ہے چھوٹ
ان پر بھی التزام ہے، پردہ کیا کریں