ایک گذارش

جیلانی

محفلین
بعد سلام عرض ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرے مضمون ساز ،سرور وجد رقص پر منتظمین کی طرف سے لاک لگایا گیا ھے ۔۔۔۔۔۔ کس وجہ سے ایسا کیا گیا ہے اس سے مجھے بھی آگاہ کیا جائے ۔۔۔۔ تاکہ سبب پتہ چلے اور آئندہ ایسی بات سے گریز کیا جائے
منتظمین کو چاھیے نئے دوستوں کو پراءیوٹ پیغام سے ضرور آگا کر دیا کریں تاکہ ان کو بھی قوانین معلوم ہوں
 

جیلانی

محفلین
منتظمین سے ایک گزارش مزید ۔۔۔۔۔۔ اردو محفل ۔۔۔۔۔ کے ممبران کے لئے تمام قوانین ایک جگہ رکھ دیں اور اس کا ٹیگ الگ سے واضح کردیں اور ہر نئے ممبر کو خوش آمدید کے ساتھ میل میں بھیجیں۔۔۔ اسکے علاوہ ۔۔۔۔اردو محفل کا تمام ٹٹوریل ٹیکسٹ کی صورت میں یا مووی کی صورت میں بھی رکھیں تاکہ ہر کوئی بہتر انداز اور آسان طریقے سے اردو محفل سے مستفیض ہو۔۔۔ شکریہ
 

فرخ منظور

لائبریرین
جیلانی صاحب، براہِ مہربانی تجاویز اور شکایات کو تجاویز و آرا کے زمرے میں بھیجا کریں۔ آپ کے پیغامات متعلقہ زمرے میں منتقل کر دیے ہیں۔ آپ کے سوالات کے جوابات منتظمینِ اعلیٰ ہی دے سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جن منتظم نے مذکورہ تھریڈ مقفل کیا ہے، وہ آپ کو اس کی وجہ سے آگاہ کر دیں گے۔ نئے ممبران کو فورم کے ٹیوٹوریل کے روابط بھیجنے والی آپ کی تجویز صائب ہے۔ اس پر عملدرآمد کی کوشش کی جائے گی۔ فی الحال فورم کے استعمال کے لیے کوئی ویڈیو ٹیوٹوریل موجود نہیں ہے، البتہ فورم پر اس مقصد کے لیے ایک زمرہ موجود ہے جہاں وقتا فوقتا ٹیوٹوریل پوسٹ کیے جاتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم جیلانی صاحب، آپ کے مذکورہ موضوعات اس خاکسار نے مقفل کیے تھے، وجوہات:

1- آپ نے انہیں لائبریری کے ورکنگ زون میں پوسٹ کیا تھا، مطلب اس کا مقصد کتاب یا مضمونِ مذکورہ کو برقیانا تھا سو وہ پورا ہوا۔
2- یہ ایک متنازعہ موضوع ہے، اردو محفل پر اس پر پہلے ہی بہت لایعنی بحث مباحثے ہو چکے ہیں اور ہم کسی اور مباحثے کے متحمل نہیں ہو سکتے اور وہ بھی لائبریری میں سو ان کو مقفل کیا گیا۔
3- ایک موصوف نے اس میں پیغام بھی ارسال کر دیا تھا جس سے "برقی جنگ" چھڑنے ہی والی تھی سو اس پیغام کو حذف کر کے اصل موضوع کو مقفل کر دیا گیا۔

اگر مضمون کا کوئی حصہ پوسٹ ہونے سے رہ گیا ہے (جبکہ میرا خیال ہے کہ مضمون مکمل ہو گیا ہے، آخری حصہ میں نے دیکھا تھا) تو یہیں بتا دیں میں وہ والا موضوع اوپن کر دونگا لیکن مکمل ہونے کے بعد وہ مقفل ہی رہے گا۔

امید ہے آئندہ ان باتوں کا خیال رکھیں گے، اس فورم پر متنازعہ مذہبی و فقہی و سیاسی موضوعات کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی، آپ نے چونکہ ایک مضمون کو برقیا کے لائبریری میں پوسٹ کیا تھا اس لیے صرف اس کو مقفل کیا گیا ہے، حذف نہیں کیا گیا۔

کسی وضاحت کی ضرورت میں ضرور مطلع فرمائیں۔

والسلام
 

جیلانی

محفلین
وارث بھائی آپ کی اور تمام دوستوں کی اس نفیس وضاحت کا شکریہ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ مضمون شرعیت نے جو ہمیں آسانی دی ہے اس کی وضاحت کے لئے پیش کردیا ۔
۔۔۔۔۔ بے شک لڑائی جھگڑے والا معاملہ ضرور مقفل یا حذف کریں جو زیادہ بہتر ہو ۔
۔۔۔ لیکن متعلقہ فرد کو پرائیوٹ پیغام کے ذریعے آگاہ بھی کردیں تو بہتر ھے۔
۔۔۔۔۔۔آپ نے بجا فرمایا یہ مضمون مکمل ہو چکا ھے ۔۔۔۔۔ والسلام
 
Top