ایک گیت کہیے نظم کہیے، '' آؤ موسم اچھا ہے''


آؤ موسم اچھا ہے

بھیگا بھیگا، نکھرا نکھرا
ایسا اُجلا روپ کہیں ہے؟
پیار محبت چھایا جیسا
کوئی کہیں پر دھوپ نہیں ہے
آؤ موسم اچھا ہے

پھول گُلاب کے، قطرے جن پر
رقصاں ہیں اور کھیلے جائیں
ایسے میں بھی ہجراں کے غم
کون کہے اب جھیلے جائیں
آؤ موسم اچھا ہے

ہلکی ہلکی خنکی سی ہے
تُم کو پسند تھی بالکُل ویسی
جھولہ شاخ پہ اب بھی لٹکا
سب کچھ ہے تو دوری کیسی
آؤ موسم اچھا ہے

کھڑکی اک ٹک دیکھے جائے
دروازے پر آس لگی ہے
اظہر پانی لے کر بیٹھا
لیکن من کی پیاس لگی ہے
آؤ موسم اچھا ہے​
 
بہت خوبصورت گیت ہے جناب۔ داد قبول فرمائیے۔

صرف مندرجہ ذیل مصرع میں روانی کی کمی محسوس ہوارہی ہے
تُم کو پسند تھی بالکُل ویسی
مزید یہ کہآخری بند میں کھڑکی تکنے کی بجائے راہ تکنا لے آئیں تو مزا ہے۔

ایک مرتبہ پھر بہت ساری داد
 
بہت خوبصورت گیت ہے جناب۔ داد قبول فرمائیے۔

صرف مندرجہ ذیل مصرع میں روانی کی کمی محسوس ہوارہی ہے
تُم کو پسند تھی بالکُل ویسی
مزید یہ کہآخری بند میں کھڑکی تکنے کی بجائے راہ تکنا لے آئیں تو مزا ہے۔

ایک مرتبہ پھر بہت ساری داد

لیجئے جناب یوں دیکھئے تو
آؤ موسم اچھا ہے

بھیگا بھیگا، نکھرا نکھرا
ایسا اُجلا روپ کہیں ہے؟
پیار محبت چھایا جیسا
کوئی کہیں پر دھوپ نہیں ہے
آؤ موسم اچھا ہے

پھول گُلاب کے، قطرے جن پر
رقصاں ہیں اور کھیلے جائیں
ایسے میں بھی ہجراں کے غم
کون کہے اب جھیلے جائیں
آؤ موسم اچھا ہے

ہلکی ہلکی خنکی سی ہے​
تُم کو بھائے بالکُل ویسی​
جھولہ شاخ پہ اب بھی لٹکا
سب کچھ ہے تو دوری کیسی
آؤ موسم اچھا ہے
رستہ اک ٹک دیکھے جائے​
دروازے پر آس لگی ہے
اظہر پانی لے کر بیٹھا
لیکن من کی پیاس لگی ہے
آؤ موسم اچھا ہے​
 

الف عین

لائبریرین
باقی تو خلیل نے دیکھ ہی لیا، مجھے ایک لفظ مزید پسند نہیں آیا
پیار محبت چھایا جیسا
یہاں چھایا سے مراد۔۔ فعل، مراد چھا گیا
یا چھایا بمعنی سایہ؟
یہ واضح نہیں ہوتا۔ اس کو واضح کر دیا جائے
 
Top