ایک ہنوز نا تمام غزل

مرے حلقوم میں باقی ہے ذرا جان ابھی
گھونٹ اک مئے کا بچا ہے تہہِ پیمان ابھی
خود بہ خود سرد ہوا آتشِ نمرود میں عشق
اک تکلف سا ہے بینِ گل و گلدان ابھی
معنیِ لفظِ محبت کو سما سکتا ہو
اتنا با ظرف کہاں کاسہِ عرفان ابھی
بے رخی ان کی سرورِ دلِ مجنوں کی طرح
چند عرصے سے ہے پیوستہِ ارمان ابھی
۔۔۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
مرے حلقوم میں باقی ہے ذرا جان ابھی
گھونٹ اک مئے کا بچا ہے تہہِ پیمان ابھی
خود بہ خود سرد ہوا آتشِ نمرود میں عشق
اک تکلف سا ہے بینِ گل و گلدان ابھی
÷÷کچھ نہیں کہہ سکتا فی الحال ان دونوں اشعار کے بارے میں کہ میں اس کے معنی نہیں سمجھ پا رہا۔۔
معنیِ لفظِ محبت کو سما سکتا ہو
اتنا با ظرف کہاں کاسہِ عرفان ابھی
÷÷÷ سمو سکتا ہو ٹھیک ہوگا میرے خیال میں۔۔ سمانا الٹ ہوجائے گا۔۔۔۔ تاہم عرفان کے کاسے کو میں محبت سے اوپر جانتا ہوں۔۔۔۔ من عرف نفسہ، فقد عرف ربہ ۔۔۔
بے رخی ان کی سرورِ دلِ مجنوں کی طرح
چند عرصے سے ہے پیوستہِ ارمان ابھی
÷÷÷چند عرصے کی ترکیب ، شاید کچھ عرصے سے بدلنا ٹھیک ہو کہ عام خلقت یہی جانتی ہے۔ تاہم وزن کا مسئلہ ہوگا۔۔۔
۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
شاہد شاہنواز کے دو مشوروں سے متفق ہوں، یہاں ’سمونا‘ زیادہ بہتر ہو گا۔
اور دوسرے ’چند عرصے‘ کا استعمال بھی غلط ہے۔
لیکن اس کے علاوہ مطلع میں ہی ’پیمان‘ بمعنی پیمانہ باندھا گیا ہے؟ اس کے درست معنی ’عہد یا وعدہ‘ ہوتا ہے۔وعدہ و پیمان سنا ہی ہو گا۔
ایک لفظ کے بارے میں خود بھی شک میں ہوں، ارمان کی etymology کے بارے میں تحقیق کرنی ہو گی۔ کیا اس کے ساتھ اضافت لگ سکتی ہے؟
 
جی استاد محترم۔ لگ سکتی ہے۔ فارسی قبیل سے ہے۔
 
شاہد شاہنواز کے دو مشوروں سے متفق ہوں، یہاں ’سمونا‘ زیادہ بہتر ہو گا۔
اور دوسرے ’چند عرصے‘ کا استعمال بھی غلط ہے۔
لیکن اس کے علاوہ مطلع میں ہی ’پیمان‘ بمعنی پیمانہ باندھا گیا ہے؟ اس کے درست معنی ’عہد یا وعدہ‘ ہوتا ہے۔وعدہ و پیمان سنا ہی ہو گا۔
ایک لفظ کے بارے میں خود بھی شک میں ہوں، ارمان کی etymology کے بارے میں تحقیق کرنی ہو گی۔ کیا اس کے ساتھ اضافت لگ سکتی ہے؟
پہلے دو کی اصلاح تو با آسانی ہو سکتی ہے کہ "سما" اور "سمو" دونوں ہم وزن ہیں۔ اور "چند عرصے" کو "ایک عرصے" میں تبدیل کردیں تو شاید بہتر ہی رہے۔
باقی "پیمان" بہ معنی "پیمانہ" ہی باندھا ہے۔۔۔ اس کا کچھ نہیں سوجتا۔۔۔ جناب ہی اصلاح دیں تو مشکور رہوں گا۔
 
ایک عرصے والی اآپ کی بات درست ہے۔۔۔ باقی رہا مطلعے کا معاملہ تو اس پر میں کوشش کرتا ہوں، شاید کچھ بات بنے:

مرے حلقوم میں باقی ہے ذرا جان ابھی
ہے یقیں پر ہے یقیں تشنہء ایقان ابھی۔۔۔

مرے حلقوم میں باقی ہے ذرا جان ابھی
اور باقی ہے مرے دل میں کچھ ایمان ابھی

مرے حلقوم میں باقی ہے ذرا جان ابھی
میرا محبوب سے ہٹتا ہی نہیں دھیان ابھی

۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ لیکن جتنی بھی کوششیں ہیں، ان پر آپ کو کچھ کام کرنا پڑے گا میرے خیال میں۔۔جو لکھا ہے، مجھے ایک آئیڈیا ہی محسوس ہورہا ہے فی الحال۔۔۔
 
Top