ایگزی فائل اور ایم ایس آئی فائل کا فرق

نوشاب

محفلین
جب بھی کوئی سافٹ وئیر انسٹالیشن کے لیے موجود ہوتا ہے تو اس میں
ہمیشہ دو قسم کی فائلز کیوں موجود ہوتی ہیں ۔
ایک ۔ ایگزی
دوسری ۔ ایم ایس آئی فائلز
جبکہ کام دونوں فائلز کام ایک ہی سرانجام دیتی ہیں ۔
تو ایسا کیوں؟؟؟
 

فاتح

لائبریرین
عموماً ایگزی فائل اس ایم ایس آئی کو ہی لوڈ کر رہی ہوتی ہے لیکن کسی آئی این آئی یا ایم ایس ٹی وغیرہ سے پیرامیٹرز اپلائی کرنے کے بعد۔
ایم ایس آئی الگ سے دینے کا مقصد سسٹم ایڈمنسٹریٹرز کے لیے سہولت دینا ہوتا ہے تا کہ وہ گروپ پالیسی کے ذریعےایکٹو ڈائریکٹری یا دیگر پروگرامز استعمال کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں کسی نیٹ ورک کے تمام کمپیوٹرز پر اس فائل کو انسٹال کر سکیں۔
 
Top