ایگناسٹک

اکمل زیدی

محفلین
موضوع پر رائے دو اور تبصرہ کرو بھائیو۔بے شک اپنا ذاتی نقطہء نظر دو ۔
بہتر تو یہ ہے اپنی کوئی دلیل دو یا کسی دلیل کو رد کرو مگر بحث کی سمت کو تعمیری رکھنے کا خیال تو رہے۔
اس طرح تو یہ فورم ہی بے وقعت ہو جائے گا۔

موضوع پر ہی بات ہو رہی تھی اور ہو رہی ہے ...مگر دلیل رد کرنا یہ نہیں کے دھڑ کہہ دو غلط بلکل غلط بجائے کسی دلیل کے اور تخریب کاری کا بیج کہاں سے بویا جا رہا ہے ملاحظہ کر لیں ...
 
اکمل زیدی

محفلین
جوابدہی کا یقین ہونے سے اعمال اچھے ہوتے تو پھر ہم سب بہت نیک ہوتے ۔۔۔ لیکن ایسا نہیں ہے ۔۔ معاشرے میں اس قدر برائیاں پھیلی ہوئی ہیں ۔۔ یہ کیسا جوابدہی کا یقین ہے ؟

یہی تو ....محترمہ ... یقین کی کمی ہی ان خرابیوں کی اساس ہے ...جب یقین قائم ہو جاتا ہے حقیقی تو معاشرہ خود با خود سدھرنے لگے ...
 
سید عاطف علی

لائبریرین
موضوع پر ہی بات ہو رہی تھی اور ہو رہی ہے ...مگر دلیل رد کرنا یہ نہیں کے دھڑ کہہ دو غلط بلکل غلط بجائے کسی دلیل کے اور تخریب کاری کا بیج کہاں سے بویا جا رہا ہے ملاحظہ کر لیں ...
لیکن اکمل زیدی ! جب تک آپ خود بھی موضوع سے نہ ہٹیں ۔ کوئی موضوع سے ہٹ کر ایک دو قدم سے زیادہ نہ لے سکے گا۔
اگر تحریب کا بیج دیکھیں تو اس کی آبیاری نہ کریں ۔
 
یہ تو cynics کا خیال ہے کہ سچ ریلیٹو ہوا کرتا ہے۔ دو اور دو جمع چار ہی ہوتے ہیں ہمیشہ.

دو جمع دو چار تجرباتی حیثیت میں اس مربوط منطقی نظام (Consistent Logical System) کی "ریلیٹو کانسسٹنسی" ہے۔ کیا اس بات کا ثبوت دیا جاسکتا ہے کہ یہی سسٹم واحد اور حتمی مربوط منطقی نظام ہے جس کی کوئی دوسری صورت ممکن نہیں ہے؟ اس کے علاوہ مجرد ریاضیاتی طور پر دو جمع دو چار ہونے کے حوالے سے ہیوم نے ایک نکتہ اٹھایا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ کسی بھی ریاضیاتی مساوات (Mathematical Equations) کے دونوں جانب موجود قدروں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ سوائے اس کے کہ اسے دو مختلف طریقوں سے لکھا گیا ہے۔ یعنی 2 + 2 اور 4 ایک ہی شئے کی نمائندگی کے دو مختلف طریقے ہیں۔ گویا دو جمع دو کو چار کہنے والا معروضی طور پر یہ کہہ رہا ہوتا ہے کہ 4، 4 ہے۔ یا دو جمع دو، دو جمع دو ہے۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
ادب پہلا قرینہ ہے صحت مند مکالمے کے لیے اور یہ کمنٹ اور اس کی ٹون دونوں ہی اس قرینے کی تائید نہیں کر رہیں ۔
کوئی حتمی رائے قائم کرنے سے پہلے صاحب رائے کو معاملے سے پوری طرح آگاہ ہونا چاہیے ورنہ پھر وہی مقولہ جو زبان زد عام ہے اور جس کی زد میں سب ہے ہیں کے فرسٹ امپرشن از لاسٹ امرپرشن ....مختصر یہ کے آپ نے صرف مکالمہ دیکھا مخاطب اور گفتگو کا تسلسل نہیں دیکھا .... آخر پیشن بھی کوئی چیز ہے ...باقی رہی قرینے کے سرٹیفکٹ کی تو مجھے نہیں معلوم تھا وہ آپ سے لینا پڑے گا ......
 
نایاب

لائبریرین
باقی رہی قرینے کے سرٹیفکٹ کی تو مجھے نہیں معلوم تھا وہ آپ سے لینا پڑے گا
میرے محترم بھائی
کیا ہی اچھا ہو کہ خود ہی غور کریں آپ اپنی اداؤں پر ۔۔۔۔ ہم کہیں گے تو شکایت سمجھ بیٹھیں گے آپ ۔
کیا قرینہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
اکمل زیدی

محفلین
میرے محترم بھائی
کیا ہی اچھا ہو کہ خود ہی غور کریں آپ اپنی اداؤں پر ۔۔۔۔ ہم کہیں گے تو شکایت سمجھ بیٹھیں گے آپ ۔
کیا قرینہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
سر جی ادائیں تو یہاں اور بہت ہیں غور کرنے کو ...آپ کہ لیں جو کہنا ہے آپ سے کوئی شکایت ..نہیں ہوگی...میں کہنے والا بھی دیکھتا ہوں ...رہی بات قرینے کی تو آپ بخوبی واقف ہیں کے قرینے کا بدلاؤ کہاں اور کیوں ہوتا ہے ...
 
صائمہ شاہ

محفلین
کوئی حتمی رائے قائم کرنے سے پہلے صاحب رائے کو معاملے سے پوری طرح آگاہ ہونا چاہیے ورنہ پھر وہی مقولہ جو زبان زد عام ہے اور جس کی زد میں سب ہے ہیں کے فرسٹ امپرشن از لاسٹ امرپرشن ....مختصر یہ کے آپ نے صرف مکالمہ دیکھا مخاطب اور گفتگو کا تسلسل نہیں دیکھا .... آخر پیشن بھی کوئی چیز ہے ...باقی رہی قرینے کے سرٹیفکٹ کی تو مجھے نہیں معلوم تھا وہ آپ سے لینا پڑے گا ......
سب کچھ دیکھ کر ہی آپ سے عاجزانہ درخواست کی تھی اور سرٹیفکیٹ کی اہلیت نہ رکھتے ہوئے بھی اپنی بابت آپ کی خوش گمانی دیکھ کربھی اس سادگی پر کون نہ مر جائے ائے خدا ۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین

اس فہرست میں یہودی مذہب، ہندو مت اور بدھ مت کا موازنہ قابلِ دید ہے۔ مذاہب میں سے صرف یہ تین مذہب ایسے ہیں جن کہ ماننے والےجنت پر پچاس فیصد سے کم پر یقین رکھتے ہیں، اور جہنم پر بھی۔ ہندو مت اور بدھ مت کی تو سمجھ آتی ہے، یہ دونوں اخروی زندگی کی بجائے آواگون پر زیادہ یقین رکھتے ہیں لیکن سامی مذاہب میں سے یہودیت کا اس فہرست میں ہونا قابلِ غور ہے۔ کچھ عرصہ پہلے جب میں یہودیت پر کچھ مطالعہ کر رہا تھا تو اس طرح کے کچھ حقائق میرے سامنے آئے تھے اور اب یہ ہندسے، جبکہ سامی مذاہب میں سے یہودیت کے دو "آف شوٹس" قریب قریب نوے فیصد اس بات پر یقین رکھتے ہیں۔ یہودی یقینا اسی دنیا کو جنت بنانے کے قائل ہیں اور بنا بھی رکھی ہے :)
 
زیک

مسافر

یہودیت میں جنت و جہنم کا کانسپٹ نہیں ہے۔ موت کے بعد afterlife کا آئیڈیا موجود ہے مگر وہ اس طرح سے جنت اور جہنم میں نہیں پھیلا جیسا کہ عیسائیت یا اسلام میں
 
arifkarim

معطل
یہودی یقینا اسی دنیا کو جنت بنانے کے قائل ہیں اور بنا بھی رکھی ہے :)
اور مملکت اسرائیل اسکا جیتا جاگتا اثبوت ہے۔ ہٹلر کی یہود نسل کشی اور عربوں کی مسلط کردہ جنگیں بھی اسکو آگے بڑھنے سے نہ روک سکیں۔ اب اپنی ہی گردنیں کاٹنے میں مصروف ہیں جبکہ اسرائیل دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل کی اکثریت سیکولر یہودیوں پر مشتمل ہے۔ جو کٹر مذہبی ہیں وہ بھی طالبان سے کم ہی خطرناک ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہودیت میں جنت و جہنم کا کانسپٹ نہیں ہے۔ موت کے بعد afterlife کا آئیڈیا موجود ہے مگر وہ اس طرح سے جنت اور جہنم میں نہیں پھیلا جیسا کہ عیسائیت یا اسلام میں

جنت جہنم مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے اور اس کا انکار کفر، دوسری طرف اکثر مسلمانوں کو یہ کہتے پایا گیا ہے کہ اسلام عیسائیت کی بنسبت یہودیت سے زیادہ قریب ہے، شاید ذبیحہ اور ختنوں کی وجہ سے، لیکن یہ فرق قابلِ غور ہے۔ جنت جہنم کے تصور کو شاید عیسائیوں سے زیادہ پھیلایا ہے "خدا کی بادشاہت" کے نظریے سے، جو اصلا تو اس دنیا میں قایم ہونی تھی لیکن منتقل ہو گئ دوسری طرف۔
 
arifkarim

معطل
یہودیت میں جنت و جہنم کا کانسپٹ نہیں ہے۔ موت کے بعد afterlife کا آئیڈیا موجود ہے مگر وہ اس طرح سے جنت اور جہنم میں نہیں پھیلا جیسا کہ عیسائیت یا اسلام میں
اور یہی آفٹر لائف کا کانسیپٹ نہ ہونا اس مذہب کو بہت حد تک ماڈریٹ اور انسانیت پسند بنا دیتا ہے۔ یہودیوں نے تاریخ میں صرف اپنے آبائی وطن اسرائیل کیلئے ہتھیار اٹھایا ہے۔
 
زیک

مسافر
جنت جہنم مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے اور اس کا انکار کفر، دوسری طرف اکثر مسلمانوں کو یہ کہتے پایا گیا ہے کہ اسلام عیسائیت کی بنسبت یہودیت سے زیادہ قریب ہے، شاید ذبیحہ اور ختنوں کی وجہ سے، لیکن یہ فرق قابلِ غور ہے۔ جنت جہنم کے تصور کو شاید عیسائیوں سے زیادہ پھیلایا ہے "خدا کی بادشاہت" کے نظریے سے، جو اصلا تو اس دنیا میں قایم ہونی تھی لیکن منتقل ہو گئ دوسری طرف۔
اسلام واقعی یہودیت کے زیادہ قریب ہے۔ اس کی وجہ شریعت ہے۔ مذہبی قوانین اور مذہب کے مطابق عمل یہ یہودیت اور اسلام میں پائے جاتے ہیں جبکہ عیسائیت ایمان پر زیادہ زور دیتی ہے۔
 
Top