ای بُکس بنائی جائیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

یہاں اُردو محفل پر شاعری اور نثر میں کئی متنوع عنوانات انتخاب کے نام سے موجود ہیں جہاں اراکین اپنا اپنا انتخاب شامل کرتے رہتے ہیں۔

تجویز یہ ہے کہ ان تمام عنوانات کی الگ الگ ای بک بنائی جائے جس میں یہ انتخاب شامل ہو۔
 

الف عین

لائبریرین
میں‌تو یہی بات مختلف پیغامات میں کہتا رہا ہوں لیکن کوئی سن نہیں رہا ہے اس نقار خانے میں۔ میں نے ہی ایسے قدم اٹھا رکھے ہیں۔ لیکن اس میں ایک مسئلہ اب یہ محسوس ہوا ہے کہ لوگ پوسٹ کرتے وقت اپنی طرف سے عموان مقررر کر دیتے ہیں۔ غزل کی سورت میں‌ پہلا مصرعی۔ اور نظم کی صورت میں بھی۔ جب کہ یقینآ شاعر نے نظم کا کچھ عنوان دیا ہوگا۔ ممکن ہے کہ محض ‘ایک نظم‘ ہی عنوان ہو۔
میرا یہی خیال ہے کہ اس طرح ہم کاپی رائٹ کے جھگڑے سے بچ بھی سکتے ہیں۔(زکریا شاید متفق نہ ہوں)۔ یہاں ہی فاخرہ بتول کی دو کتابیں جمع ہو چکی ہیں۔ اب میں ان دونوں کو ملا کر ای بک بنا رہا ہوں۔
 
Top