ای میل کی ظاہر ہونے والی تاریخ اور وقت

بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
السلام علیکم!
دراصل مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں آ رہی تھی تو سوچا محفل پر دوستوں سے پوچھ لیتا ہوں۔۔۔ بات یہ ہے کہ ای میل جب موصول ہوتی ہے تو ساتھ تاریخ اور وقت بھی ہوتا ہے کہ اس دن اور اس وقت پر موصول ہوئی تھی۔۔۔ مجھے اس وقت کی کچھ صحیح سمجھ نہیں آ رہی۔۔۔
جیسے Wed, 17 Jan 2007 11:00:07 -0800 (PST) اس کا مطلب ہے بدھ 17 جنوری 2007 لیکن کوریکٹ وقت کیا ہے ۔۔۔ یہ وقت کے ساتھ 0080- کیا ہے کیا کوئی دوست اس کی تھوڑی بہت تفصیل بتا سکتا ہے۔۔۔
 

زیک

مسافر
PST -0800 کا مطلب ہے کہ جی‌ایم‌ٹی سے 8 گھنٹے پیچھے یعنی pacific standard time۔ خیال رہے کہ پاکستان کا وقت GMT سے 5 گھنٹے آگے ہے۔ آپ اپنے کمپیوٹر یا ای‌میل اکاؤنٹ (اگر آن‌لائن اکاؤنٹ ہے) میں ٹائم زون بدل لیں تو یہ آپ کو پاکستان کا وقت دکھائے گا۔
 

بلال

محفلین
شکریہ زیک بھائی۔۔۔ دراصل یہ یاہو میں ایسے وقت آ رہا تھا اور میں سمجھا پی ایس ٹی سے مراد پاکستان سٹینڈر ٹائم ہے اچھا ہوا آپ نے بتا دیا۔۔۔ بہت بہت شکریہ۔۔۔ میں ابھی یاہو میں جا کر اسے چیک کرتا ہوں اور ٹائم پاکستان کا کرتا ہوں۔۔۔
 

بلال

محفلین
زیک بھائی میرے کمپیوٹر پر اور یاہو ای میل اکاؤنٹ پر ٹائم پاکستان یعنی 5 پر ہی ہے لیکن پھر بھی میل وصول ہونے کا وقت ایسے Wed, 17 Jan 2007 11:00:07 -0800 (PSTہی ہے۔۔۔ لیکن کوئی بات نہیں یہ تو پتہ چل گیا ہے کہ یہ کیا ہے۔۔۔
 
Top