اے آر وائی چینل پر حملہ

قیصرانی

لائبریرین
اے آر وائی بتا رہا ہے کہ رینجرز کو پولیس نے روکا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔ اس لیے زیادہ تباہی ہوئی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سوال یہ ہے کہ صحافت پر حملہ کیوں، صحافت جو کہ ریاست کا چوتھا ستون ہے؟
سوال یہ بھی ہے کہ صرف مخصوص چینلز پر ہی حملہ، کیوں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ یہ چینل ان کے مخالف ہیں، اور سنا ہے کہ بول بھی عنقریب لانچ ہونے والا ہے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اے آر وائی بتا رہا ہے کہ رینجرز کو پولیس نے روکا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔ اس لیے زیادہ تباہی ہوئی
ابھی سندھ کے وزیر اعلی کے بیان کے مطابق کوئٹہ کی مانند آج کراچی میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی منصوبہ بندی تھی اور پولیس نے آج اسے روکا ہے۔
 
زیک

مسافر
سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ 'کیوں'؟

یہ روایت قائم کرنے والے کون ہیں؟
آزادئ صحافت کے مخالف تو پاکستان کے اکثر حکمران رہے ہیں۔ ٹی وی یا اخبار پر حملے بھی نئی بات نہیں۔ ٹی وی چینل پر پابندی کے حق میں لڑیاں تو محفل پر بھی مل جائیں گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مگر اے آر وائی والے تو کہہ رہے ہیں کہ حملہ ایم کیو ایم نے کیا
جی، مگر ان کا خیال ہے کہ پس منظر میں ن لیگ ہے کیونکہ جب بھی ن لیگ پر مشکل وقت پڑتا ہے، یا تو انڈیا پاکستان سرحد پر گڑبڑ ہوتی ہے یا پھر کراچی جلنے لگتا ہے
 
زیک

مسافر
جی، مگر ان کا خیال ہے کہ پس منظر میں ن لیگ ہے کیونکہ جب بھی ن لیگ پر مشکل وقت پڑتا ہے، یا تو انڈیا پاکستان سرحد پر گڑبڑ ہوتی ہے یا پھر کراچی جلنے لگتا ہے
میں نے تو کسی خبر میں ن لیگ کا ذکر نہیں پڑھا۔ آپ ہی لنک دے دیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے تو کسی خبر میں ن لیگ کا ذکر نہیں پڑھا۔ آپ ہی لنک دے دیں۔
لائیو ٹی وی پر تھا، اس وقت سما، اے آر وائی اور جیو باری باری چل رہے تھے۔ سو کچھ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ کس چینل پر بات ہوئی تھی، مگر آج ہی ہوئی تھی
 
Top