جاسم محمد
محفلین
اے آر وائے کی ایک ارب ٹیکس چوری؟
پاکستان کی وفاقی ٹیکس اتھارٹی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اے آر وائے ٹی وی چینل کو ایک نوٹس میں کہا ہے کہ وہ تقریبا ایک ارب روپے (992 ملین) ٹیکس دے جو اس نے مختلف طریقوں سے دینے سے گریز کیا ہے۔
دی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے اے آر وائے کمیونیکیشن کو 30 جون کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ اس نے غلط استثنا، درست معلومات فراہم نہ کرنے اور دروغ گوئی سے کروڑوں روپے کا ٹیکس دینے سے خود کو بچایا ہے اور ان کے ذمے 992 ملین روپے کی ادائیگی ہے۔
ایف بی آر نے اپنے نوٹس میں اے آر وائے کے ساتھ ٹیکس کے حوالے سے خط و کتابت کا تمام ریکارڈ بھی منسلک کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے اس دوران پہلے دیے گئے معاہدوں کی دستاویزات میں ٹمپرنگ کی ہے اور ایف بی آر نے اصل دستاویزات ریکارڈ سے حاصل کر کے اس کو ثابت کیا ہے۔
صحافی مبشر زیدی نے دی نیوز کی خبر کی تصویر ٹویٹ کر کے پوچھا ہے کہ کیا اے آر وائے کے اینکرز اس پر بھی پروگرام کریں گے؟