اے تُرکِ غمزہ زن کہ مقابِل ہے جلوہ گر

غزل
(فیضی)
ترجمہ محمد خلیل الرحمٰن


اے تُرکِ غمزہ زن کہ مقابِل ہے جلوہ گر
آنکھوں میں تو چھُپا ہے، درِ دل ہے جلوہ گر

گوشے میں دِل کے میرے چھُپا توُ ہے جانِ من
خلقت کو ہے گُماں سرِ محفِل ہے جلوہ گر

مجھ ہی کو جستجو نہیں مرنے کی ورنہ تُو
خنجر بدست و تیغ حمائل ہے جلوہ گر

خوباں کھڑے ہوئے ہیں خجِل تیرے سامنے
ہرجا تو آفتاب شمائل ہے جلوہ گر

فیضی تِرا نصیب ، تری جانِ آرزو
آغوش میں تری ، سرِ محفل ہے جلوہ گر


فیضی

اے ترک غمزہ زن کہ مقابل نشستہٖ
در دیدہ ام خلیدہ و در دل نشستہٖ

آرام کردہٖ بنہاں خانۂ دلم
خلقے دریں گمان کہ بہ محفل نشستہٖ

من خوں گرفتہ نیستم امروز ورنہ تو
خنجر بدست و تیغ حمائل نشستہٖ

خوباں شکستہ رنگ خجل ایستادہ اند
ہر جا تو آفتاب شمائل نشستہٖ

فیضی توئی عجب کہ بایں کام آرزو
طے کردہ راہِ ہجر و بمنزل نشستہٖ​
 
آخری تدوین:
غزل

فیضی

اے ترک غمزہ زن کہ مقابل نشستہٖ
در دیدہ ام خلیدہ و در دل نشستہٖ

آرام کردہٖ بنہاں خانۂ دلم
خلقے دریں گمان کہ بہ محفل نشستہٖ

من خوں گرفتہ نیستم امروز ورنہ تو
خنجر بدست و تیغ حمائل نشستہٖ

خوباں شکستہ رنگ خجل ایستادہ اند
ہر جا تو آفتاب شمائل نشستہٖ

فیضی توئی عجب کہ بایں کام آرزو
طے کردہ راہِ ہجر و بمنزل نشستہٖ​
 

جیہ

لائبریرین
ہم تو ٹیگ ہونے سے پہلے ہی حاضر ہیں :)

انکل جانی زبردست ترجمہ ہے مگر اصل فارسی غزل کو پہلے مراسلے میں درج کریں تو مزا دو بالا ہو جائے
 
واہ، اچھا ترجمہ ہے۔

جی، اوائل میں "ای" کو اس طرح بھی واضح کیا جاتا تھا، ای بمعنی "کوئی" (نشستہ ای = کوئی بیٹھا ہوا) اور ای بمعنی فاعل (نشستہ ای = بیٹھے ہو) کا فرق واضح کرنے کی غرض سے۔ واللہ اعلم۔
 

تلمیذ

لائبریرین
بہت اعلی، جناب۔ قافیہ عمدہ چنا ہے۔

خوباں کھڑے ہوئے ہیں خجِل تیرے سامنے
ہرجا تو آفتاب شمائل ہے جلوہ گر

میرے خیال میں’خجل‘ میں ج کسر کی بجائے فتح کے ساتھ ہوتی ہے۔ واللہ اعلم۔
(اگر میں غلطی پر ہوں، تو پیشگی معذرت)
 
میرے خیال میں’خجل‘ میں ج کسر کی بجائے فتح کے ساتھ ہوتی ہے۔ واللہ اعلم۔
(اگر میں غلطی پر ہوں، تو پیشگی معذرت)

ابھی ہم نے فیروز اللغات میں دیکھا ہے، خجِل ج کسرہ کے ساتھ ہی منقول ہے۔
غلطی اور اس پر معذرت کیسی حضرت! ہم تو مبتدی ہیں اور یہ مراسلہ ہم نے اصلاحِ سخن میں آپ اور دیگر سخنورانِ علم و فن کی خدمت میں بصد ادب پیش کیا ہے، سو بلا جھجک اصلاح و تصحیح فرمائیے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
ابھی ہم نے فیروز اللغات میں دیکھا ہے، خجِل ج کسرہ کے ساتھ ہی منقول ہے۔

تعجب ہے، میں نے بھی فیروز اللغات دیکھ کر ہی مراسلہ لکھنے کی جسار ت کی تھی۔

C:\Users\saus\AppData\Local\Temp\msohtmlclip1\01\clip_image002.jpg
 
Top