اے دل نہ سن افسانہ کسی شوخ حسیں کا (احسن مارہروی)

نیرنگ خیال

لائبریرین
اے دل نہ سن افسانہ کسی شوخ حسیں کا
ناعاقبت اندیش رہے گا نہ کہیں کا

دنیا کا رہا ہے دل ناکام نہ دیں کا
اس عشق بد انجام نے رکھا نہ کہیں کا

ہیں تاک میں اس شوخ کی دزدیدہ نگاہیں
اللہ نگہبان ہے اب جان حزیں کا

حالت دل بیتاب کی دیکھی نہیں جاتی
بہتر ہے کہ ہوجائے یہ پیوند زمیں کا

گو قدر وہاں خاک کی بھی ہوتی نہیں میری
ہر وقت تصور ہے مگر دل میں وہیں کا

ہر عاشق جانباز کو ڈرا اے ستم آرا
تلوار سے بڑھ کر ہے تری چین جبیں کا

کچھ سختی دنیا کا مجھے غم نہیں احسؔن
کھٹکا ہے مگر دل کو دم بازپسیں کا​
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب! عمدہ کلام ہے نین بھائی ۔۔۔۔!

شکریہ اس شراکت کا۔

یہ "مارہروی" کو کس طرح پڑھا جائے گا۔
شکریہ احمد بھائی۔۔۔ :)
دونوں طرح پڑھ لیں۔۔ "ما""رہروی" یا پھر "مار""ہروی" :)
ویسے ابن سعید بھائی سے پوچھتے ہیں کہ علاقائی نسبت لگتی ہے۔ تو علاقے کا اصل تلفظ کیسے ادا ہوگا۔ :)

خوبصورت شراکت
بہت دعائیں
بہت شکریہ نایاب بھائی :)
 
زبیر مرزا

محفلین
واہ بہت عمدہ جناب اُس صبح کی چائے کی طرح:)
10425436_382303638602653_5421917717686674175_n.jpg
 
شکریہ احمد بھائی۔۔۔ :)
دونوں طرح پڑھ لیں۔۔ "ما""رہروی" یا پھر "مار""ہروی" :)
ویسے ابن سعید بھائی سے پوچھتے ہیں کہ علاقائی نسبت لگتی ہے۔ تو علاقے کا اصل تلفظ کیسے ادا ہوگا۔ :)
مارہرا اتر پردیش کے ایٹا ضلع کا ایک قصبہ ہے جو کہ سلسلہ برکاتیہ کے مزار کی وجہ سے مشہور ہے اور اسے عموماً مارہرا شریف کے نام سے جانا جاتا ہے۔ نام کی ادائیگی میں "مار" ایک ساتھ پڑھتے ہیں اور "ہرا" کی ہ پر زیر مجہول لگاتے ہیں۔ آپ گوگل کریں گے تو یقیناً اس قصبے کے بارے میں زیادہ معلومات مل جائے گی، نیز کچھ قوالیاں وغیرہ بھی جن میں اس کا حوالہ موجود ہوگا۔ :) :) :)
 
محمداحمد

بہت شکریہ۔ :)
 
Top