اے دل پکارتے ہیں وہ نامِ خدا مجھے ٭ راحیلؔ فاروق

اے دل پکارتے ہیں وہ نامِ خدا مجھے
خانہ خراب ڈھونڈ نہیں لے کے آ مجھے

پوچھا نہ تھا کہ بھول گیا ماجرا مجھے
میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا ہو گیا مجھے

آوارگی کا شوق تو پہلے بھی تھا مجھے
بھولا نہ تھا مگر کبھی گھر کا پتا مجھے

پرتو پڑا ہے آئنے پر آفتاب کا
میں دیکھتا ہوں اس کو کوئی دیکھتا مجھے

یوں کھو گیا ہوں میں کہ وہی ہو گیا ہوں میں
اب ڈھونڈتی پھریں گی فنا اور بقا مجھے

بخشش کی سوجھتی ہے خطا دیکھ کر انھیں
بخشش سے بھی عزیز ہے میری خطا مجھے

اتنے کرم جناب کے بن مانگے ہو گئے
مانگی تو مانگنی ہی نہ آئی دعا مجھے

رازِ وفا کا آپ نگہبان ہے وہ حسن
جس نے زبان چھین کے دل دے دیا مجھے

راحیلؔ دوسروں کی کمی تو نہیں مگر
اس ایک کا ملا ہی نہیں دوسرا مجھے

راحیلؔ فاروق
 
جا ن

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
نقیبی صاحب اگر آپ کا راحیل صاحب سے کوئی رابطہ ہے تو انہیں بتائیں کہ اردو محفل والے ان کو یاد کرتے ہیں، اور یہ کہ اب لوٹ آئیں۔ :)
 
جی ہم نے کئی دفعہ راحیل بھائی سے محفل پر واپسی کی درخواست کی ہے ۔شاید راحیل بھیا ابھی محفل پر آنے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔
 
ویسے وہ جس کام میں لگے ہوئے ہیں وہ بھی ایک عمدہ اور ضروری کام ہے، اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس پر فوکس رکھنے کے لیے دیگر مصروفیات سے بچنا ضروری ہے تو اس میں وہ حق بجانب ہیں۔ :)
 
جی بالکل ۔
آپ کی رائے سے ہم بھی اتفاق کرتے ہیں ۔
 
Top