سارہ بشارت گیلانی
محفلین
آداب!
میری اپنے تخلص کے ساتھ لکھی گئی پہلی غزل
مزمل شیخ بسمل صاحب کی بے حد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے لئے اس تخلص کا انتخاب کیا۔
I'm very grateful to you ji
میری اپنے تخلص کے ساتھ لکھی گئی پہلی غزل
مزمل شیخ بسمل صاحب کی بے حد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے لئے اس تخلص کا انتخاب کیا۔
I'm very grateful to you ji
اے صنم، تیرا بدلنا دیکھا
آفریں، دل کا سنبھلنا دیکھا
ہوا دن ڈوبتے سورج کی نذر
رات پھر چاند کا جلنا دیکھا
ایک اُس پیکرِبرفاب کا غم
اور پھر اپنا پگھلنا دیکھا
مجھے سرگشتہ و حیراں کر کے
وہ ترے دل کا بہلنا دیکھا
آئینہ تجھ کو بنا کر اپنا
اک نئے روپ میں ڈھلنا دیکھا
بیناؔ ، بے نور سی آنکھوں میں کبھی
شوخ خوابوں کا مچلنا دیکھا؟