فراز اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب "غزل" خبر تھی گھر سے وہ نکلا ہے مینہ برستے میں

" غزل"
خبر تھی گھر سے وہ نکلا ہے مینہ برستے میں
تمام شہر لئے چھتریاں تھا رستے میں

بہار آئی تو اک شخص یاد آیا بہت
کہ جس کے ہونٹوں سےجھڑتےتھے پھول ہنستے میں

کہاں کہ مکتب وملا ، کہا ں کے درس و نصاب
بس اک کتاب ِمحبت رہی ہے بستے میں

یہ عمر بھر کی مسافت ہے دل بڑا رکھنا
کہ لوگ ملتے بچھڑتے رہیں گے رستے میں

ہر ایک در خورِِ ِ رنگ و نمو نہیں ورنہ
گل و گیاہ سبھی تھے صبا کے رستے میں

جو سب سے پہلے ہی رزم وفا میں کام آئے
فراز ہم تھے انہیں عاشقوں کے دستے میں

احمد فراز
اے عشق جنوں پیشہ
ص- 128

ِِِ
 
بہت عمدہ امید اور محبت

لو بھئی فاتح تم کل کہہ رہے تھے کہ انتخاب یہاں پوسٹ کیا جائے تو تمہاری دلی مراد پوری کر دی اور بھی خواہش ہو تو جلد بتانا پوری کرنے میں بس اتنی ہی دیر لگے گی۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ امید اور محبت اور فراز کا تو جواب نہیں۔
اس غزل کے مطلع و مقطع تو انتہائی خوبصورت ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت عمدہ امید اور محبت

لو بھئی فاتح تم کل کہہ رہے تھے کہ انتخاب یہاں پوسٹ کیا جائے تو تمہاری دلی مراد پوری کر دی اور بھی خواہش ہو تو جلد بتانا پوری کرنے میں بس اتنی ہی دیر لگے گی۔

آُپ دوسروں کے کاندھے پر بندوق رکھنے کی بجائے "بقلم" خود شست باندھئے حضور
 
محمد وارث

لائبریرین
بقول وارث ،

' آپ آم کھائیں پیڑ کاہے کو گن رہے ہیں ' ;)

میرے کندھے پہلے ہی بہت بھاری ہو رہے ہیں بھائی، یہ بندوقیں میرے کندھے پر مت رکھو، فاتح ہی ٹھیک ہے۔ :grin:

اور یہ کیا اب واجب ہوگیا ہے کہ ہم لوگوں نے اپنی "بسنت" امید اور محب ت کی پوسٹ میں ہی منانی ہے۔

۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح،
وارث نے بات تو سچ کہہ دی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب کوچ کریں کیا

ارے انشا جی!
بات تو سچ ہے مگر۔۔۔
امید اور محبت کی طرح ہر کوئی تو طبع محبت نواز نہیں رکھتا۔ اس لئے اگر یہ ہڑبونگ کہیں اور مچائی تو شاید وارنٹ نکل آئیں ہمارے۔ بہتری اسی میں ہے کہ یہیں بیٹھے رہیں۔:grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث! یہ "کندھے بھاری ہونا" بھی کوئی محاورہ ہے کیا؟ میں نے سنا تو نہیں لیکن آپ کی اردو و فارسی میں مہارت دیکھ کے مجھے شک گزر رہا ہے کہ شاید۔۔۔

تو نے احسان کیا تھا تو جتایا کیوں تھا
اس قدر بوجھ کے لائق نہیں شانے میرے

بھائی میں کوئی محاوروں کی "مشین" تھوڑی ہوں، بس آپ دوستوں کی کرم نوازیاں بڑھتی جا رہی ہیں سو لکھ دیا۔ ;)

۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
" غزل"
خبر تھی گھر سے وہ نکلا ہے مینہ برستے میں
تمام شہر لئے چھتریاں تھا رستے میں

بہار آئی تو اک شخص یاد آیا بہت
کہ جس کے ہونٹوں سےجھڑتےتھے پھول ہنستے میں

کہاں کہ مکتب وملا ، کہا ں کے درس و نصاب
بس اک کتاب ِمحبت رہی ہے بستے میں

یہ عمر بھر کی مسافت ہے دل بڑا رکھنا
کہ لوگ ملتے بچھڑتے رہیں گے رستے میں

ہر ایک در خورِِ ِ رنگ و نمو نہیں ورنہ
گل و گیاہ سبھی تھے صبا کے رستے میں

جو سب سے پہلے ہی رزم وفا میں کام آئے
فراز ہم تھے انہیں عاشقوں کے دستے میں

احمد فراز
اے عشق جنوں پیشہ
ص- 128

ِِِ

gp.gif

بہت خوب امید۔۔اس کتاب کے بارے میں سنا تو بہت تھا۔۔اب پڑھنے کو مل رہا ہے تو واقعی اچھا لگ رہا ہے ۔۔
بہت شکریہ :)
 
ارے انشا جی!
بات تو سچ ہے مگر۔۔۔
امید اور محبت کی طرح ہر کوئی تو طبع محبت نواز نہیں رکھتا۔ اس لئے اگر یہ ہڑبونگ کہیں اور مچائی تو شاید وارنٹ نکل آئیں ہمارے۔ بہتری اسی میں ہے کہ یہیں بیٹھے رہیں۔:grin:

حالات نازک ہیں فاتح اور وارث نے بھی ساتھ چھوڑ دیا ہے کندھے بھاری ہونے کا عذر کرکے ، خدا جانے کس کس کا بار اٹھایا رکھا ہے ورنہ ہم نے تو فقط ایک ہلکی پھلکی کتاب ہی رکھی تھی کندھے پر بندوق کی طرح:)

ویسے یہ شعر بہت عمدہ ہے

بہار آئی تو اک شخص یاد آیا بہت
کہ جس کے ہونٹوں سےجھڑتےتھے پھول ہنستے میں
 
فاتح

لائبریرین
تو نے احسان کیا تھا تو جتایا کیوں تھا
اس قدر بوجھ کے لائق نہیں شانے میرے
بھائی میں کوئی محاوروں کی "مشین" تھوڑی ہوں، بس آپ دوستوں کی کرم نوازیاں بڑھتی جا رہی ہیں سو لکھ دیا۔ ;)

شعر اور جملہ;) دونوں ہی آپ کی منکسر المزاجی پر دلیل ہیں
 
ارے انشا جی!
بات تو سچ ہے مگر۔۔۔
امید اور محبت کی طرح ہر کوئی تو طبع محبت نواز نہیں رکھتا۔ اس لئے اگر یہ ہڑبونگ کہیں اور مچائی تو شاید وارنٹ نکل آئیں ہمارے۔ بہتری اسی میں ہے کہ یہیں بیٹھے رہیں۔:grin:

fatehh,

حوصلہ بہت ہے ۔ ۔ ۔ آداب میزبانی اتنے کم بھی نہیں
 
فاتح

لائبریرین

fatehh,
حوصلہ بہت ہے ۔ ۔ ۔ آداب میزبانی اتنے کم بھی نہیں
امید اور محبت آُ پ کی عالی حوصلگی واقعی قابل دید و داد ہے۔ میں نے بھی آپ کی میزبانی کے اعتراف میں ہی کہا تھا کہ "امید اور محبت کی طرح ہر کوئی تو طبع محبت نواز نہیں رکھتا۔":)
بہت شکریہ
 
Top