اے وی آئی فائل سے ویڈیو ڈی وی ڈی کیسے بنائی جا سکتی ہے۔

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میرے پاس حالیہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے فائنل کی ویڈیو اے وی آئی فائل کی شکل میں موجود ہے جو کہ میں نے انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کی تھی۔ اب میں چاہ رہا ہوں کہ اس فائل کو ڈی وی ڈی پر اس طرح منتقل کیا جائے کہ اسے براہ راست ڈی وی ڈی پلئیر میں پلے کیا جا سکے۔ کیا کسی دوست کو اس کا آسان طریقہ معلوم ہے؟
 
کیا آپ کا ڈی وی ڈی avi فائل کو سپورٹ نہیں کرتا۔ میں نے تقریباً پانچ سال پہلے ایل جی کا ڈی وی ڈی لیا تھا ، جو آج تک بلکل نیا ہے کیونکہ استعمال ہی کبھی نہیں ہوا ، اس میں تقریباً تمام فارمیٹ چل جاتے ہے۔ پھر avi تو بہت مقبول ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
میرے خیال سے تو جب ڈی وی ڈی رائیٹ کرتے ہیں Nero سے تو وہ خودی ساری سیٹنگز کر دیتا ہے۔ میں نے ایک دفعہ دوست کے کمپیوٹر سے ڈی وی ڈی رائیٹ کی تھی۔ اے وی آئی فارمیٹ میں مووی تھی۔ تو وہ تو چلتی ہے ڈی وی‌ڈی پر۔
 
Top