اے پی ایس کا قتل عام کبھی نہیں بھولیں گے: آرمی چیف

جاسم محمد

محفلین
بیرونی دشمنوں کوپیغام ہےکوئی پاکستان کابال بیکا نہیں کر سکتا،آرمی چیف
ویب ڈیسک پير 16 دسمبر 2019
1918486-qamarbajwaxxx-1576474055-196-640x480.png

اے پی ایس کا قتل عام کبھی نہیں بھولیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ فوٹو:فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے بطور قوم طویل سفر طے کیا اور بیرونی دشمنوں کوپیغام ہےکوئی پاکستان کابال بیکا نہیں کر سکتا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی 5 ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ اے پی ایس کا قتل عام کبھی نہیں بھولیں گے، سانحے کے شہداء اور غمزدہ خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ اے پی ایس سانحہ کے پانچ مجرموں کو فوجی عدالتوں نے پھانسی دی اور دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے بطور قوم طویل سفر طے کیا، ہم متحد ہوکر پاکستان کے پائیدار امن اور خوشحالی کی جانب گامزن ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایک ایسی فوج کا چیف ہوں جس کے جوان ملک کی خاطر جان نچھاورکرنےکوتیار ہوتے ہیں اور ملک کے باہرسے پاکستان کودھمکیاں دینے والوں کوپیغام ہےکوئی اس ملک کابال بیکا نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول ورسک روڈ پشاور کے اندر قتل عام کرتے ہوئے طلبا اور پرنسپل طاہرہ قاضی سمیت 150 افراد کو شہید کردیا تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
شدت پسند اور متعصبانہ سوچ کو قوم پر مسلط ہونے نہیں دیں گے: وزیراعظم
210408_9951529_updates.jpg

فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی شدت پسند اور متعصبانہ سوچ کو قوم پر مسلط ہونے نہیں دیں گے۔

سانحہ اے پی ایس کے 5 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم سانحہ اے پی ایس میں نشانہ بننے والوں کو یاد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے خون نے پوری قوم کو انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف متحد کیا، آج ہم سانحہ اے پی ایس کے ننھے شہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمیں اپنی فورسز کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہیے، کسی بھی قسم کی شدت پسند اور متعصبانہ سوچ کو قوم پر مسلط ہونے نہیں دیں گے۔
 

وصی اللہ

محفلین
اے پی ایس کبھی نہیں بھولیں گے۔۔۔۔ سقوطِ ڈھاکہ کو یاد نہیں کریں گے۔۔۔ کوئی پاکستان کا بال بیکا نہیں کر سکتا۔۔۔۔ ہم خود ہی کافی ہیں۔۔۔۔
 

سید ذیشان

محفلین
بعض کا خیال ہے کہ آئی ایس آئی کا نواز شریف کا تختہ الٹنے والا دھرنا پلان فیل ہونے کے بعد عمران خان کو فیس سیونگ دینے کیلئے اے پی ایس سانحہ کیا گیا۔
اچھی خاصی بات کے اندر اس قسم کی preposterous باتوں سے گریز کیا کریں۔
 

جاسم محمد

محفلین
اچھی خاصی بات کے اندر اس قسم کی preposterous باتوں سے گریز کیا کریں۔
پہلے آپ نے ٹویٹ شیئر کی جس میں الزام لگایا تھا کہ اے پی ایس سانحہ کا ذمہ دار اور قاتلوں کا ترجمان احسان اللہ احسان آج بھی مہمان بن کر جی ایچ کیو میں بیٹھا ہے۔ اور جب میں نے کہا کہ اس کا یہ بھی مطلب نکل سکتا ہے کہ یہ سانحہ ایجنسیوں نے خود کروایا کیونکہ وہ ان قاتلوں کے ترجمان کا تحفظ کر رہی ہیں تو آپ نے کہا یہ preposterous بات ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
پہلے آپ نے ٹویٹ شیئر کی جس میں الزام لگایا تھا کہ اے پی ایس سانحہ کا ذمہ دار اور قاتلوں کا ترجمان احسان اللہ احسان آج بھی مہمان بن کر جی ایچ کیو میں بیٹھا ہے۔ اور جب میں نے کہا کہ اس کا یہ بھی مطلب نکل سکتا ہے کہ یہ سانحہ ایجنسیوں نے خود کروایا کیونکہ وہ ان قاتلوں کے ترجمان کا تحفظ کر رہی ہیں تو آپ نے کہا یہ preposterous بات ہے۔
قاتلوں کا تحفظ کرنا اور قتل کی منصوبہ بندی کرکے اس پر عمل کرنا دو مختلف چیزیں ہیں۔
 

عدنان عمر

محفلین
پیارے وطن کے پیارے لیکن غریب اور مظلوم بچے بھی ہماری توجہ کے مستحق ہیں۔ کاش، ان کے قتل پر بھی اعلیٰ سطح پر حساسیت کا مظاہرہ کیا جائے۔
 
Top