اے ھواؤ سال نو پہ میرے دیس جاؤ

sadia saher

محفلین
اے ھواؤ سال نو پہ میرے دیس جاؤ

اے ھواؤ سال نو پہ میرے دیس جاؤ
میری سر زمین کو میرا سلام کہنا
یاد کرتے ھیں تمہیں صبح شام کہنا
تمہارے لیے ھیں ھمارے رکوع و قیام کہنا
لگ رھے ھیں ھم پہ کیسے الزام کہنا
ھماری دعائیں ھیں تمہارے نام کہنا

اے چاند جب تم میرے وطن کی دھرتی
پہ اپنی چاندنی بکھیرو تو
وہاں میرے ھم وطنوں سے کہنا
ھو دور مگر دل کے پاس ھو تم
غم کی رات میں خوشی کا احساس ھو تم
نئ صبح نئ روشنی کی آس ھو تم

اے بارش جب تم میرے دیس پہ برسو توکہنا
آزمائش کی ان گھڑیوں کے بعد
خوشیوں کے پھول کبھی تو کھلیں گے
برسوں کے بچھڑے کبھی تو ملیں گے
پرانے زخم کبھی تو سلیں گے


اے سورج جب تم اپنی کرنیں بکھرو
تو بے حوصلہ لوگوں سے کہنا
دلوں میں امید کے دئیے جلاتے رہنا
نفرتوں میں محبت کے گیت گاتے رھنا
قربانیوں کی کہانیاں سناتے رھنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سعدیہ سحر
 

زین

لائبریرین
اے سورج جب تم اپنی کرنیں بکھرو
تو بے حوصلہ لوگوں سے کہنا
دلوں میں امید کے دئیے جلاتے رہنا
نفرتوں میں محبت کے گیت گاتے رھنا
قربانیوں کی کہانیاں سناتے رھنا

بہت خوب۔۔۔۔



اچھا ہوا آپ یہاں بھی تشریف لے آئی۔ :) اب تعارف والے زمرے میں اپنا تعارف بھی کروائیے۔

ویسے یہاں شاعروں کی ‘’بڑی‘‘ تعداد پائی جاتی ہے ۔ امید ہے آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔

:) :)
 

الف عین

لائبریرین
م حفل میں خوش آمدید سعدیہ۔ لیکن یہ آپ کی شاعری میں پوسٹ کرنا تھا۔
منتظمین سے دوبارہ۔۔۔۔ اپنی پہلی پوسٹ لائبریری کے غیر ارکان بھی لائبریری میں ہوسٹ کر پا رہے ہیں۔ اور ہم کو لاگ ان ہوئے بغیر محفل لائبریری کے پیغامات دکھاتی تک نہیں۔ کہتی ہے کہ دس پوسٹس ہونا ضروری ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید سعدیہ سحر صاحبہ۔ مجھے زین صاحب سے معلوم ہوا ہے کہ آپ ماشاءاللہ شاعرہ ہیں اور مختلف فورمز کی رکن ہیں۔

اردو محفل کے 'محفلِ ادب' کے موڈریٹر کی حیثیت سے میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں، اور آپ سے استدعا ہے کہ آپ اپنی شاعری زمرہ "آپ کی شاعری" میں پوسٹ کریں نیز میں شائق بھی ہوں آپ کی شاعری پڑھنے کیلیئے!

اعجاز صاحب، آج کل 'ماہِ لائبیری' منایا جا رہا ہے اور اس لیے منتظمین نے لائبریری سیکشن میں پوسٹنگ اوپن کر دی ہے اور محفل کا کوئی بھی رکن لائبریری میں پوسٹ کر سکتا ہے!
 

الف عین

لائبریرین
اعجاز صاحب، آج کل 'ماہِ لائبیری' منایا جا رہا ہے اور اس لیے منتظمین نے لائبریری سیکشن میں پوسٹنگ اوپن کر دی ہے اور محفل کا کوئی بھی رکن لائبریری میں پوسٹ کر سکتا ہے!
ابھی بھی اسے چیک کرنے کے لئے لاگ ان کئے بغیر’اردو شاعری‘ کے زمرے میں پہنچا تو وہی پیغام ملا۔۔ کم از کم دس پوسٹس ہونا ضروری ہیں۔ اب ایک نئے رکن کی حیثیت سے داخل ہو کر دیکھتا ہوں کہ پوسٹ کرنے کی اجازت ہے یا یہ فورم ہی نہیں دیکھ سکتا۔
 

sadia saher

محفلین
بہت خوب۔۔۔۔



اچھا ہوا آپ یہاں بھی تشریف لے آئی۔ :) اب تعارف والے زمرے میں اپنا تعارف بھی کروائیے۔

ویسے یہاں شاعروں کی ‘’بڑی‘‘ تعداد پائی جاتی ہے ۔ امید ہے آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔

:) :)

شکریہ زین
زین نے کافی پہلے کہا تھا میں اس فورم پہ بھی لکھا کروں اب آگئ ھوں یہاں ۔۔ زین کے سوا کسی کو ناھی جانتی
اپنا تعارف کیا کرواؤں ؟؟
 

زین

لائبریرین
ارشد خان صاحب !
معذرت کے ساتھ ، آپ کے تمام پیغام پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ آپ ہر کسی کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتے ہیں۔

:(
 

ارشد خان

محفلین
سلا م ۔
جناب میں شاعری کی خا میا ں بتاتا ہوں ۔ اس طرح انسان بہتر تخلیق پیش کر سکتا ہے ۔

، سعدیہ نے اچھی شاعری بھی کی ہے اور میں نے تعریف کی ہے آپ نے شاہد نہیں پڑھی ، شکریہ
 

محمد نعمان

محفلین
ارشد سا حب اسلام و علیکم۔
جناب اگر آپ خامی بتاتے ہیں ، بہت اچھی بات ہے ، تو اس خامی کو تفصیل سے بتائیں کہ خامی کیا ہے۔۔۔اور اس کو ٹھیک کیسے کیا جائے۔۔۔اپنا نقطہ نظر کھل کے بیان کیجے کہ اس طرح غلط فہمیاں جنم نہ لیں گی۔۔۔
 
Top