بابِ ایجابِ دُعا مجھ پہ کُھلے گا کب تک؟

ابن رضا

لائبریرین

تھک گئی آہ مِری عرش پہ دیتے دستک
بابِ ایجابِ دُعا مجھ پہ کُھلے گا کب تک؟

اَوَّل اَوَّل تو مری آنکھ تھی ساون ساون
محوِ گریہ ہے مرے حال پہ اب چشمِ فلک

آزمائش تھی مِرے ضبط کی مقصود جسے
آ کے رکھے وہی زخموں پہ مِرے مشتِ نمک

لوگ اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ خوش باش ہوں میں
رُخ پہ رہتی ہے تری یاد سے اک ایسی دمک

دشتِ دل درد کے پھولوں سے جو بھر جاتا ہے
تب کہیں جا کے رضا اٹھتی ہے شعروں سے مہک

ستمبر 30، 2014
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
بہت نوازش۔ خوش رہیے۔

سر حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ سلامت رہیے۔
پسند آوری کا بہت شکریہ حضور
بہت نوازش۔ خوش رہیے
بہت عمدہ ابنِ رضا بھائی، کیا کہنے
پسند آوری کا بہت شکریہ خوش رہیے
 
تھک گئی آہ مِری عرش پہ دیتے دستک
بابِ ایجابِ دُعا مجھ پہ کُھلے گا کب تک؟
میں بے اختیار رونے لگا۔۔۔اللہ اب تو سن لی جی اے میری او ر رضا بھائی کی پکاریں اور ہمیں اپنی رحمت خاصہ سے نواز دی جی اے آمین
آ پ بہت ہی خوبصورت لکھتے ہیں۔۔۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے آمین
 
واہ صاحب۔ مقطع اتنا تگڑا ہے کہ اس کے ہوتے کسی اور شعر پر نظر ہی نہیں ٹھہرتی
دشتِ دل درد کے پھولوں سے جو بھر جاتا ہے
تب کہیں جا کے رضا اٹھتی ہے شعروں سے مہک
 

ابن رضا

لائبریرین
بہت خوب ۔۔۔ اعلی تخلیق ہے ۔۔۔
پسند آوری کا شکریہ
میں بے اختیار رونے لگا۔۔۔اللہ اب تو سن لی جی اے میری او ر رضا بھائی کی پکاریں اور ہمیں اپنی رحمت خاصہ سے نواز دی جی اے آمین
آ پ بہت ہی خوبصورت لکھتے ہیں۔۔۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے آمین
بہت نوازش. خوش رہیے
بہت ہی خوبصورت۔ خوبصورت ترین کلام۔ اعلیٰ ۔۔

بہت خوب!
بہت خوب!
اوّل اوّل تو مری آنکھ تھی ساون ساون۔۔۔
واہ!
آپ کے محبت بھرے کلمات کے لیے سراپا سپاس ہوں
واہ صاحب۔ مقطع اتنا تگڑا ہے کہ اس کے ہوتے کسی اور شعر پر نظر ہی نہیں ٹھہرتی
دشتِ دل درد کے پھولوں سے جو بھر جاتا ہے
تب کہیں جا کے رضا اٹھتی ہے شعروں سے مہک
پسند آوری کا بہت شکریہ
خوش رہے

واہ واہ!! نہایت عمدہ!! بہت سی داد قبول کریں رضا بھائی
بہت نوازش خوش رہیے.
ماشاءاللہ، رضا بھائی۔
میرے بھائی کی محنتیں رنگ لا رہی ہیں۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ! :redheart:
محبتوں کے لیے ممنون ہوں. ذوق سلامت رہے
 
آخری تدوین:
Top