عین عین
لائبریرین
کوئی ایسی بات، نصیحت جو کسی نے آپ کو کسی موقعے پر کی ہو اور وہ آج بھی آپ کو یاد ہو نہ صرف یاد ہو بلکہ آپ اس پر عمل بھی کرتے ہوں ممکن حد تک۔ یہاں صرف وہ جملہ، نصیحت اور کام کی بات نقل کی جائے جو کسی نے آپ کو بتائی ہو۔( ویسے تو ہم روزانہ اقوال پڑھتے ہیں اور سنتے ہیں، انہیں بیان نہ کیا جائے ورنہ یہ لڑی اقوال زریں کی مثال ہو جائے گی اور ایسے سلسلے پہلے بھی موجود ہیں۔ )
میری خواہش ہے کہ یہاں وہی نصیحت ، دانائی کی بات بیان کی جائے جو ہمارے استاد، کسی بڑے بزرگ نے ہم سے کی ہو اور یہ بھی خیال رہے کہ ہم اس پر اکثر عمل کرتے ہوں۔ میں پہل کرتا ہوں
مجھے میرے استاد نے ایک روز کہا تھا
" میاں ! جان پہچان بڑھانے سے آپ کی پہچان نہیں بنتی، بلکہ کام سے بنتی ہے"
میں اس نصیحت سے آج بھی فائدہ اٹھا رہا ہوں۔