بات سُریلی بانسری ، رُوپ سجیلا چاند

خاورچودھری

محفلین
دوہے

رُوپ ترا ہے چاندنی ، بال ہیں سونا تار
گوری تیرے کارنے ، جاوٴں جیون ہار
###
گوری گائے گیت رے ، سجنا من کی آس
کوسوں پھیلی دُوریاں ، صدیوں پھیلی پیاس
###
ماٹی موری ذات ہے ، میں ماٹی کا پوت
کھشتری ہو تو پارسا ، پاپی جو ہو چھوت
###
دھرتی موری آگ ہے ، میں دھرتی کی آگ
میں بھولا ہوں ماترے ، بھولا دیپک راگ
###
میرے من کی آگ پر ساون بھادوں روئے
گہری ندیا آنکھ کی ڈوب نہ جائے کوئے
###
ماٹی کو سونا کہے ، مورکھ جھوٹ کمائے
تن اگنی کی ساڑ سے ، من بگیا جل جائے
###
جوت بجھی من آنگنا ، کاری ہے ہر سوچ
مار نہ جی کو لاٹھیاں ، نا اپنا منہ نوچ
###
بات سُریلی بانسری ، رُوپ سجیلا چاند
چھیل چھبیلی ناریاں ، تورے آگے ماند
###
کملے خاور دھیان سے چل جیون یوں کاٹ
ماشہ اُوپر نا تلے ، سیدھا ہو ہر باٹ
###
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ، بہت خوب دوہے ہیں خاور چودھری صاحب، لا جواب۔ سبھی دوہے اچھے ہیں لیکن یہ تو بہت اچھے لگے مجھے:

ماٹی موری ذات ہے ، میں ماٹی کا پوت
کھشتری ہو تو پارسا ، پاپی جو ہو چھوت
###

دھرتی موری آگ ہے ، میں دھرتی کی آگ
میں بھولا ہوں ماترے ، بھولا دیپک راگ
###

بات سُریلی بانسری ، رُوپ سجیلا چاند
چھیل چھبیلی ناریاں ، تورے آگے ماند

واہ واہ لاجواب۔
 
Top