ضمیر جعفری بات کرنا لڑکیوں کو کچھ اینگلو اردو میں !

مغربی اسلوب کی ماری ہوئی کچھ لڑکیاں
بات کرنا انگلو اردو میں سمجھیں فرض بھی

کر رہی تھی گھر میں پنکی بات یہ سسٹرز سے
پڑھ کے امریکہ سے آئے ہیں میرے سسرز بھی

باجی سچ مانو وہ اپنی "جینز" میں شاہینز ہیں
وہ لگیں ٹیچرز بھی ایکٹرز بھی شوہرز بھی

"مسجدز" میں جاکے یہ کوئی کہے "ملاز" سے
رنگ کچھ کلچرز میں بھرتے تو ہیں کافرز بھی

پھیکی پھیکی کیوں نہ ہو کالجز کی بزم سخنز
اب کہاں اقبالز اور غالبز سے شاعرز بھی
سید ضمیر جعفری
 

زونی

محفلین
مغربی اسلوب کی ماری ہوئی کچھ لڑکیاں
بات کرنا انگلو اردو میں سمجھیں فرض بھی

کر رہی تھی گھر میں پنکی بات یہ سسٹرز سے
پڑھ کے امریکہ سے آئے ہیں میرے سسرز بھی

باجی سچ مانو وہ اپنی "جینز" میں شاہینز ہیں
وہ لگیں ٹیچرز بھی ایکٹرز بھی شوہرز بھی

"مسجدز" میں جاکے یہ کوئی کہے "ملاز" سے
رنگ کچھ کلچرز میں بھرتے تو ہیں کافرز بھی

پھیکی پھیکی کیوں نہ ہو کالجز کی بزم سخنز
اب کہاں اقبالز اور غالبز سے شاعرز بھی
سید ضمیر جعفری





کمالز ھے بھئی;) بہت خوب، شکریہ ڈاکٹر صاحب پوسٹ کرنے کیلئے:)
 

الف عین

لائبریرین
میں تو جھانک لیتا ہوں
اس پر دلاور فگار کا قطعہ یاد آیا جو انہوں نے در اصل شعبۂ اردو عکلیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے صدر آل احمد سرور پر لکھا تھا
دیکھا جو ایک شخص کو کل سوٹ بوٹ میں
پوچھا یہ میں نے ’آپ ہیں کیا کوئی سارجینٹ؟‘
کہنے لگے کہ ’آپ سے مسٹیک ہو گئی
آئ ایم د ہیڈ آف د اتردو ڈیپارٹمینٹ‘
دلاور فگارز اور ضمیر جعفریز سبھی اسی طرح نبض پر انگلی رکھتے ہیں۔
 
Top